कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں ایک سال کے لیے ٹرینی اپرنٹس کی بھرتی

ناندیڑ:24؍فروری ( نمائندہ اعتبار) مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) ناندیڑ ڈویژن میں سال 2025-26کے لیے مختلف شعبوں میں ایک سالہ ٹرینی اپرنٹس کی بھرتی کی جائے گی۔ اس بھرتی میں ناندیڑ ضلع کے آئی ٹی آئی؍انجینئرنگ ڈگری یا ڈپلومہ یافتہ امیدواروں کو ہی اپرنٹس کے طور پر مقرر کیا جائے گا۔ دیگر اضلاع کے آئی ٹی آئی؍انجینئرنگ ڈگری یا ڈپلومہ یافتہ امیدواروں کے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، اور پچھلے تین سال سے پہلے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی درخواستیں بھی قابلِ غور نہیں ہوں گی، ایسا ریاستی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈویژنل کنٹرولر نے جاری کردہ پریس نوٹ میں واضح کیا ہے۔اس بھرتی کے تحت درج ذیل 129 آسامیاں آن لائن طریقے سے بھری جائیں گی:
مکینک موٹر وہیکل – 45
مکینک ڈیزل – 42
شیٹ میٹل ورکس – 18
آٹو الیکٹریشن – 6
مکینک ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ – 8
پینٹر (جنرل) – 4
ویلڈر (گیس اینڈ الیکٹرک) – 4
انجینئرنگ ڈگری، ڈپلومہ (مکینیکل/آٹوموبائل مکینک/انجینئر) – 2
(شیڈیولڈ کاسٹ، شیڈیولڈ ٹرائب اور معذور افراد کے لیے اپرنٹس قانون کے مطابق نشستیں محفوظ ہیں۔)
بھرتی کے لیے آئی ٹی آئی پاس شدہ یا متعلقہ پیشہ ورانہ کورس مکمل کرنے والے امیدوار www.apprenticeshipindia.gov.in ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ جبکہ انجینئرنگ ڈگری یا ڈپلومہ یافتہ امیدواروں کو NATS پورٹل پر www.mhrdnats.gov.in کے ذریعے رجسٹریشن کروانا ہوگا۔
رجسٹریشن کے بعد، ایم ایس آر ٹی سی ڈویژن ناندیڑ کے لیے آن لائن درخواست دینا ضروری ہوگا اور ایم ایس آر ٹی سی کے مقررہ فارمیٹ میں پرنٹ شدہ درخواست فارم بھر کر جمع کرنا ہوگا۔ یہ فارم 27 فروری سے 10 مارچ 2025 تک، شام 3 بجے تک، ہفتہ، اتوار اور تعطیلات کے علاوہ، ڈویژنل کنٹرولر کے دفتر، ناندیڑ میں دستیاب ہوں گے اور وہیں جمع کیے جائیں گے۔
درخواست فارم کی فیس:
عمومی زمرہ: 590 روپئے
پسماندہ طبقات کے امیدوار (کاسٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ): 295 روپئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے