कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے الیاس شیخ کو مثالی اُردو شکشک ایوارڈ

شولاپور:15؍اکتوبر(راست )ایم۔ اے۔ پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، شولاپور کے سائنس و اُردو کے اُستاد الیاس عبد اللطیف شیخ کو مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی، ممبئی کی جانب سے اکادمی کے چیف آفیسر جناب شعیب ہاشمی کے ہاتھوں اسکولی سطح کا مثالی اُردو شکشک ایوارڈ (برائے 2019 ) بروز 7اکتوبر ڈوم اسٹیڈیم ورلی ممبئی میں منعقدہ شاندار پروگرام بہار اردو کے دوران عطا کیا گیا۔یہ اعزاز اُنہیں تدریسی و تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی و ادبی میدان میں نمایاں کارناموں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ان کی خدمات کے اعتراف میں روٹری کلب شولاپور کی جانب سے ’’نیشن بلڈر ایوارڈ‘‘، گاندھی فورم کی جانب سے مثالی شکشک ایوارڈ، اویشکار فاؤنڈیشن کی جانب سے ’’ریاستی سطحی गुणवंत (باصلاحیت )شکشک ایوارڈ‘‘، آل انڈیا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ’’بھارت بھوشن ایوارڈ‘‘، شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن کی جانب سے ’’نیشنل गुणवंत (باصلاحیت )شکشک ایوارڈ‘‘ اور متعدد سماجی اداروں نے بھی انہیں سرفراز کیا ہے۔الیاس شیخ کو اُردو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ ملنے پر ضلع پریشد وِستار افسر اطہر پرویز دفعدار، سابقہ سپروائزر ممتاز شیخ، سابق کینڈراپرموک مولالی لوکاپلی، سابقہ صدرمدرس یوسف شیخ، ادارے کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون الرشید باغبان، نائب صدر مدرسہ سوریا جاگیر سمیت علمی، ادبی و سماجی حلقوں اور دوست احباب کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی و نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے