कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی کے نو منتخب چیرمین ڈاکٹر حسین اختر کا ملت انگلش اسکول گیورائی میں پرتپاک خیر مقدم

گیورائی :16؍نومبر(نامہ نگار):اردو ساہتیہ اکادمی کے نو منتخب چیرمین ڈاکٹر حسین اختر کا ملت انگلش اسکول، گیورائی میں شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریب میں اساتذہ اور طلباء شریک ہوئے۔تقریب کی نظامت کے فرائض محترم مجتبیٰ نجم نے نہایت خوش اسلوبی اور شائستگی کے ساتھ انجام دیے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد جناب مجتبیٰ نجم نے مہمانِ خصوصی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کی علمی، ادبی اور تنظیمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسین اختر کی آمد اسکول کے لیے باعثِ سعادت ہے۔بعد ازاں ڈاکٹر حسین اختر نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اردو زبان کی ہمہ گیر اہمیت، اس کے ادبی سرمایے، تہذیبی پس منظر اور عصری ضرورت کو نہایت مؤثر انداز میں بیان کیا۔انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ:اردو زبان ذریعہٴ تعلیم کے ساتھ ایک عظیم تہذیب کی آئینہ دار بھی ہے۔اس زبان نے صدیوں کی تاریخ، شاعری، ادب، تحقیق اور فکری ورثے کو محفوظ رکھا ہے۔نوجوان نسل اگر اردو کے ادب، لغت، تاریخ اور تحقیق سے جڑے گی تو وہ نہ صرف اپنی زبان بلکہ اپنی شناخت، تہذیب اور علمی روایت سے بھی جڑ جائے گی۔انہوں نے طلباء کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اردو کے نامور ادیبوں، شاعروں اور مفکروں کا مطالعہ کریں، کیونکہ زبان کی مضبوطی مطالعے، مشق اور اظہار سے ہی جنم لیتی ہے۔ڈاکٹر صاحب نے طلباء کے چند سوالات کے جوابات بھی دیے اور مثالوں کے ذریعے واضح کیا کہ کس طرح اردو آج بھی جدید علوم، ٹیکنالوجی اور سماجی علوم کے اظہار کے لیے ایک موثر زبان ہے۔اس موقع پرجناب مجتبیٰ نجم، جناب سید عرفان (پرنسپل، ملت انگلش اسکول)، رغیب الرّحمٰن انعامدار اور عبدالغفار سر نے ڈاکٹر حسین اختر کا استقبال کیا اور انہیں اسکول کی سرگرمیوں اور تعلیمی ماحول سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسین اختر کی رہنمائی سے طلباء میں زبان سے محبت کا جذبہ مزید مضبوط ہوگا۔تقریب کے اختتام پر دعائیہ کلمات پیش کیے گئے اور مہمانِ خصوصی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ شرکاء نے اس خطاب کو نہایت معلوماتی، بامقصد قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے