कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کی جانب سے سراج انور محمد میراں کو مثالی معلم کے اعزاز کا اعلان

اردھاپور :29؍ستمبر(شیخ زبیر )مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں اور امتیازی کارکردگی انجام دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے اس سال مثالی معلم کے اعزاز کا اعلان کیا گیا ہے . اسکولی سطح پر مثالی معلم اور اس شعبے میں قابل تحسین کارکردگی کی بنیاد پر ضلع پریشد ہائی اسکول تامسہ تعلقہ حدگاوں میں بر سر خدمت ریاستی مثالی معلم سراج انور محمد میراں کو مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کی جانب سے اس عظیم الشان مثالی معلم کے اعزاز سے نواز نے کا اعلان کیا گیا ہے. اس خوشی کے موقع پر سراج انور محمد میراں کے تمام دوست احباب اساتذہ کرام، بالخصوص ڈاکٹر شیخ وقیع الدین سر ،شیخ عرفان سر، ڈاکٹر شیخ عتیق الرحمن ،شیخ تسلیم سر و دیگر احباب نے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے