किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹرا مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات لڑنے مجلس کا اعلان

ناندیڑ:18؍مئی (اکرم چوہان) مہاراشٹرا کی مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات چار ماہ کے اندر کرا نے کے سپریم کورٹ کے حُکم کے بعد ان انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔آنے والے انتخابات کے مدِ نظر ایم آئی ایم مہاراشٹرا کی ایگزیکیٹو کمیٹی ممبران کی میٹنگ کا انعقاد آج ممبئی میں کیا گیا،اس میٹنگ کی قیادت سابق ایم پی و ریاستی صدر امتیاز جلیل نے کی،اس میٹنگ میں آنے والے مہا نگر پالیکا ،نگر پریشد،ضلع پریشد،پنچایت سمیتی،گرام پنچایت چناؤ میں ایم آئی ایم پارٹی کے لڑنے کا اعلان کیا گیا وہیں پارٹی کے آگے کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔اور پارٹی کے ذریعے سبھی چناؤ لڑنے کا اعلان کیا گیا۔ایم آئی ایم کے سینئر قائد سید معین نے اپنے خطاب میں کس طرح چناؤ لڑا جائے،اور پارٹی کے آگے کی حکمت عملی کے بارے میں معلومات دی۔اسی طرح ریاستی صدر نے ان انتخابات میں اتحاد کی ذمےداری ضلع سطح پر کرنے کی بات کہی ،اس میٹنگ میں مہاراشٹرا مجلس کے سبھی ذمےداروں نے اپنی اپنی بات رکھی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے