किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹرا راجیہ پترکار سنگھ کے شہر صدر عہدہ پر منتجب الدین کی نامزدگی

ناندیڑ:25؍ فروری ( نامہ نگار ):مہاراشٹرا راجیہ پترکار سنگھ کے ناندیڑ شہر صدر عہدہ پر روزنامہ ناندیڑ ٹائمز کے ایڈیٹر منتجب الدین کی نامزدگی کی گئی ہے۔ ناندیڑ شہر کے ریسٹ ہائوس میں گزشتہ دوپہر پترکار سنگھ کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی تھی ۔ اس تنظیم کے بانی صدر سنجے بھوکرے کی ہدایت اور ریاستی صدر گوند واکڑے کی منظوری کے بعد ناندیڑ شہر صدر عہدہ پر منتجب الدین کی نامزدگی کی گئی ہے۔ تنظیم کے ریاستی نائب صدر ابھے کمار دانڈگے ، ضلع صدر سنگرام مورے، دیہی علاقہ کے صدر لکشمی کانت مڑے ، اردھاپور تعلقہ صدر گنونت ویرکر کی موجودگی میں نامزدگی کا مکتوب پیش کیا گیا اور انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ تنظیم کی ناندیڑ شہر میں نئی کمیٹی تشکیل دیں اور ممبر سازی کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے