किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں 94 ٹرینی اپرنٹس (تربیتی) امیدواروں کی بھرتی

ناندیڑ:23 ؍جولائی(نمائندہ اعتبار) مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ناندیڑ ڈویژن میں سال 2025-26 کے دوسرے سیشن کے لیے مختلف پیشوں کے لیے 94 ٹرینی اپرنٹس امیدواروں کی بھرتی کی جائے گی۔ اس بھرتی میں ناندیڑ ضلع کے آئی ٹی آئی پاس یا ووکیشنل کورس مکمل کرنے والے اور آٹو انجینئرنگ ٹیکنیشن کورس پاس کرنے والے امیدواروں کی بھرتی کی جائے گی۔ناندیڑ ضلع کے علاوہ دیگر اضلاع کے آئی ٹی آئی پاس امیدواروں کے درخواست فارم اور گزشتہ تین سال سے پہلے پاس ہونے والے امیدواروں کے درخواست فارم پر غور نہیں کیا جائے گا، یہ بات اسٹیٹ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈویژنل کنٹرولر ڈاکٹر چندرکانت این واڈسکر نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے بتائی ہے۔اس میں مکینک موٹر وہیکل۔41، مکینک ڈیزل۔32، شیٹ میٹل ورکس۔8، آٹو الیکٹریشن۔5، مکینک ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشنر۔2، پینٹر جنرل۔2، ویلڈر گیس اینڈ الیکٹریشن۔2، ٹرنر۔2، کل 94 عہدوں کو آن لائن طریقے سے بھرا جائے گا۔ (شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائب اور معذور افراد کے لیے اپرنٹس امیدواروں کے قانون کے مطابق سیٹیں محفوظ ہیں۔) اس کے لیے آئی ٹی آئی پاس یا ووکیشنل کورس مکمل کرنے والے اور آٹو انجینئرنگ ٹیکنیشن کورس پاس کرنے والے امیدواروں کو سب سے پہلے www.apprenticeshipindia.gov.in ویب سائٹ پر اپنا رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ رجسٹرڈ امیدواروں کو ایم ایس آر ٹی سی ڈویژنل آفس ناندیڑ کے لیے آن لائن درخواست دینی ہوگی اور اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مقررہ فارمیٹ میں پرنٹ شدہ درخواست فارم بھر کر جمع کروانا ضروری ہوگا۔ یہ پرنٹ شدہ درخواست فارم اسٹیبلشمنٹ برانچ، ڈویژنل آفس، اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ، ناندیڑ میں 25 جولائی سے 14 اگست 2025 تک ہفتہ، اتوار اور چھٹیوں کے دنوں کے علاوہ شام 3 بجے تک دستیاب ہوں گے اور فوری طور پر قبول کیے جائیں گے۔ درخواست فارم کی قیمت جی ایس ٹی سمیت اوپن کیٹگری کے لیے 590 روپئے اور پسماندہ طبقات کے امیدواروں کے لیے، اگر وہ ذات کا سرٹیفکیٹ پیش کریں، تو 295 روپئے ہے۔ اس اپرنٹس بھرتی کے تحت صرف ناندیڑ ضلع کے آئی ٹی آئی پاس امیدواروں کو ہی اپرنٹس کے طور پر تعینات کیا جائے گا، یہ بات اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے پریس ریلیز کے ذریعے بتائی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے