कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مکہ معظمہ کی سیدہ عائشہ مسجد جہاں سال بھر عمرہ زائرین نماز ادا کرنے آتے ہیں

مکہ معظمہ :14؍مارچ: مکہ معظمہ کے شمال مغرب میں واقع مسجد ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مسجد مدینہ منورہ روڈ پر مسجد حرام سے شمال کی طرف 7.5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اسے "مسجد النتعیم” بھی کہا جاتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے اہل مکہ کے زائرین اور عمرہ زائرین احرام باندھتے ہیں۔ام الممنین سیدہ عائشہ مسجد مکہ کی تاریخی مساجد میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ سال بھر اور چوبیس گھنٹے زائرین مسجد عایشہ میں آتے اور وہاں پر عبادت اور نوافل ادا کرتے ہیں۔مسجد اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں اونچے دروازے اور کھڑکیاں ہیں جو جدید طرز تعمیر کی خصوصیات کے مطابق تعمیر کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی صداقت اور تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید اسلامی فن تعمیر کو قدیم آثار قدیمہ کی سجاوٹ کے ساتھ ملایا گیا ہے۔کنگ سلمان بن عبدالعزیز چیئر فار سٹڈیز آن دی ہسٹری آف مکہ کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ بن حسین الشریف نے وضاحت کی کہ اس مسجد کو عمرہ مسجد بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ مکہ کے لوگ اس مسجد سے احرام باندھ کو حرم مکہ کی طرف جاتے ہیں۔ روایت ہے کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے 10 ھجری کے عمرہ کے دوران اسی جگہ سے احرام باندھا تھا۔مسجد کا رقبہ 6,000 مربع میٹر ہے اور اس میں تقریبا 15,000 نمازیوں کی گنجائش ہے۔ سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور، دعوت و ارشاد مسجد کے تمام تکنیکی امور کی نگرانی کرتی ہے، جس میں دیکھ بھال، آپریشن اور صفائی ستھرائی شامل ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے