कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مکھیڑ تعلقہ میں شدید بارش سے 8 افراد ہلاک، ایک لاپتہ

ناندیڑ: 19؍اگست ( نمائندہ اعتبار)18؍ اگست 2025 کو ناندیڑ ضلع کے مکھیڑ تعلقہ میں ہوئی موسلا دھار بارش کے باعث حسنال گاؤں میں پانی بھر جانے سے 5 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کے نام اس طرح ہیں:
1. پیراجی مہیساجی تھوٹوے، عمر 70 سال
2. چندرکلا وٹھل شنڈے، عمر 45 سال
3. للیتا بائی بھوسلے، عمر 60 سال
4. بھیمابائی ہیرامن مادالے، عمر 65 سال
5. گنگابائی گنگارام مادالے، عمر 65 سال
ان تمام کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
اسی طرح 18؍ اگست کو مکھیڑ۔اودگیر روڈ پر دھڈکنال گاؤں کے پل پر سے ایک کار اور ایک آٹو میں سوار 7 افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے تھے۔ ان میں سے 3 افراد کو اودگیر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بچا لیا، جبکہ 4 لاپتہ افراد میں سے 3 کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
بچائے گئے افراد کی فہرست درج ذیل ہے:
1. نرائن ایبیتے، ساکن گوڑگاؤں (کرناٹک)
2. آصف شیخ، ساکن اودگیر
3. محمد شعیب، ساکن نظام آباد
لاپتہ 4 افراد میں سے 3 کی موت کی تصدیق ہوئی ہے اور ان کے نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ان کے نام اس طرح ہیں:
1. سمینہ شیخ، عمر 48 سال، ساکن جاگتیال (تلنگانہ)
2. حسینہ شیخ، عمر 29 سال، ساکن جاگتیال (تلنگانہ)
3. محبوب شیخ، ساکن گوونڈگاؤں تعلقہ دیگلور
ابھی تک ایک خاتون لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے:
1. آفرین شیخ، عمر 30 سال، ساکن جاگتیال (تلنگانہ)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے