कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مکتب مدرسہ فیض صدیق اکبر کا سالانہ جلسہ عام

ناندیڑ:24؍فروری ( راست) شراوستی نگر میں واقع مدرسہ فیض صدیق اکبر کا سالانہ عظیم الشان جلسہ بعنوان مدارس و مکاتب کی اہمیت اور ہماری ذمہ داری مدرسے کے احاطے میں 21 فروری بعد نماز مغرب کو منعقد ہوا۔ اس جلسے میں مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا مفتی عبید الرحمن اشاعتی امام و خطیب مسجد عابدین نئی آبادی ، حضرت مولانا مفتی صدیق صاحب قاسمی امام و خطیب مسجد عمر لیبر کالونی ،حافظ عبدالھادی اشاعتی ، حافظ سید انور صاحب نے شرکت کی ۔ مقرر خصوصی کے طور پر حضرت مولانا مفتی جنید الرحمن آزاد قاسمی رکن آل انڈیا پرسنل لابورڈ نے بھی شرکت فرمائی ۔ اس جلسے کی صدارت حضرت مولانا مفتی عبدالعزیز خان صاحب رحمانی صدرجمعیت علماء ہند حدگاؤں نے فرمائی ۔ اس جلسے کی سرپرستی حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی ناظم مدرسہ عبداللہ ابن ام مکتوم اردھا پور نے فرمائی ۔اسی طرح اس مدرسے کے ناظم حافظ قاضی خلیل احمد صاحب جلسے کی نگرانی فرما رہے تھے جبکہ جلسےمیں استقبالیہ کے طورپر مفتی مجاہد صاحب ندوی ، حافظ سہیل صاحب ، حافظ ابوذر احمد صاحب ، حافظ شہباز صاحب بھی موجود رہے ۔ طلبہ نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا جس کو حاضرین نے خوب سراہا ۔ جلسے کے اختتام پر طلبہ کو گرا ں قدر انعامات سے نوازا گیا ساتھ ہی اسنادات بھی عطا کی گئیں۔ اسی طرح حاضرین نے بھی خوب دل کھول کر طلبہ کی ہمت افزائی فرمائی ۔ حضرت مولانا مفتی عبدالعزیز صاحب رحمانی نے جلسے کے آخر میں فرمایا کہ ہمارے مال و دولت کا صحیح مصرف دینی مدارس تعلیم و تعلم میں لگنے والے لوگ ہیں ۔ اچھی جگہ پر پیسہ خرچہ کرنا چاہیے جبکہ ہمارے پیسے فضولیات میں خرچ ہو رہے ہیں ۔ رمضان کے استقبال کے حوالے سے حضرت نے فرمایا کہ تلاوت اور نمازوں کا خوب اہتمام کیا جانا چاہیے ۔ اس طرح سے رمضان کا استقبال ہونا چاہیے ۔ حاضرین نے اس جلسے کی خوب داد و تحسین کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے