किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مو ئید المسلمین پرائمری اسکول کچی بازار پربھنی میں آل انڈیا میمن فیڈریشن کے عہدے داران اور مہمان کی آمد

پربھنی:22؍ستمبر ( بذریعہ محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار ) مورخہ 21 ستمبر بروز سنیچر آل انڈیا میمن فیڈریشن کے ذمہ داران اپنے رفقا کے ساتھ جن میں بالخصوص اقبال افیسر صاحب (صدر آل انڈیا میمن فیڈریشن ) عمران فروٹ والا اور شاعر ڈاکٹر قاسم امام صاحب اور ہندوستان کے مختلف صوبوں سے تشریف فرما مہمانان نے پربھنی ضلع کے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ موئیدالمسلمین پرائمری سکول کچی بازار پربھنی پر ایک ملاقات کی اس موقع پر دی میمن مرچنٹ اسوسی ایشن کے صدر جناب افضل سیٹھ پاڈیلا اور سیکرٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو اور دی میمن مرچنٹ اسوسی ایشن کے دیگر ذمہ داران ، مدرسے ہذا کے صدر مدرس جناب عبدالباسط نے تمام مہمانان کو شال اور گل پیش کر کے ان کا استقبال کیا ۔ ساتھ ہی آل انڈیا میمن فیڈریشن کی خواتین عہدے داران کا محترمہ اصفیہ پاڑلا نے استقبال کیا ۔ ننھے منے طلبہ نے آنے والے مہمان پر پھول کی پنکھڑیاں نچھاور کرتے ہوئے اور تالیاں بجاتے ہوئے بڑے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا . اقبال افیسر صاحب (صدر میمن فیڈریشن) نے طلبہ اور اساتذہ سے مخاطب ہوتے ہوئے اپنی گفتگو میں کہا کہ اس مدرسہ کو سو سال مکمل ہو چکے ہیں اس بات کو جان کر بڑی خوشی ہو رہی ہے اور آل انڈیا میمن فیڈریشن کو اس بات پر بھرپور اطمینان ہے کہ ہمارا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا کہ ہم نے ایک ایسے ادارے کے لئےڈگری کالج قائم کرنے کا ارادہ کیا جس کی 100 سالہ تاریخ ہے جس نے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں طلبہ و طالبات کو ملک و قوم کے خدمت کے لیے فراہم کیا. ڈاکٹر قاسم امام صاحب نے بھی مدرسے کے انتظامیہ کی محنتوں اور کاوشوں کو سراہا اور افضل سیٹھ پاڈلا اور غلام محمد مٹھو صاحب کو مبارکباد پیش کی کہ آپ نے تعلیمی میدان میں بہت ہی بہترین کارنامے انجام دیے ہیں اور ننھے منے طلبہ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر نظامت کے فرائض مدرسہ ھذا کے معلم محمد سرور شریف نے بحسن خوبی انجام دیا۔ اس موقع کی تصویری جھلکیاں آپ کی نظروں کے سامنے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے