कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موید المسلمین ہائی اسکول کی تعلیمی سیر نصاب سے ہٹ کر سیکھنے کا عملی انداز

پربھنی :23؍دسمبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) دی میمین مرچنٹس ایسوسی ایشن پر بھی کے زیر انصرام چلنے والے موید المسلمین ہائی اسکول عثمانیہ کالونی کی جانب سے جماعت پنجم تا ہشتم کے طلبہ کے لیے ہرڈا پارٹی گارڈن پاتھری روڈ پربھنی 16 دسمبر کوایک روزہ تعلیمی سیرکا انعقاد کیا گیا۔ اس تعلیم سیر کے دوران طلبہ نے نباتات کی نرسری کا مشاہدہ کیا ۔ جہاں پودوں کی افزائش اور دیکھ بھال کے مراحل کو قریب سے سمجھا ساتھ ہی طلبہ نے وہاں موجود مختلف کھیلوں کے آلات سے بھر پور لطف اندوز ہوئے ، گھوڑ سواری ،جادو کا شو ، کٹھ پتلی کا کھیل تجسس سے دیکھا ۔اس تعلیمی سیر کو صدر مدرس سید اقبال سر کی رہنمائیحاصل رہی ساتھ اس تعلیمی سیر کو انچارج شیخ علیم سر آصف خان سر کی محنت اور اساتذہ کے تعاون نے کامیاب بنایا۔یہ تعلیمی سیر نہ صرف طلبہ کے لیے یادگار ثابت ہوئی۔ بلکہ ان کی ذہنی و تعلیمی نشو و نما میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے