किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موید المسلمین ہائی اسکول پربھنی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد

پربھنی :25؍جون( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوزمحمد سرور شریف ) دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پربھنی کے زیرِ انصرام چلنے والے ادارہ موئید المسلمین ہائی اسکول پربھنی میں تعلیمی سال 2025-26 کا افتتاحی پروگرام نہایت تزک و احتشام کے ساتھ عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور سرپرستوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز دسویں جماعت کے طالبعلم عبدالحنّان کی پُرسوز قرأتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد سید اسجد نے نہایت خوش الحانی سے نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض وجاءالرحمٰن سر نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ خطبہ استقبالیہ عظمت خان سر نے پیش کیا۔اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس سید اقبال سر نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے اسکول کی تدریسی و نصابی منصوبہ بندی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ محمد فیض الدین سر نے نصاب پر مبنی تعلیمی نظام اور اس کے عملی اطلاق پر مفید نکات بیان کیے، جب کہ محترمہ فرحانہ میڈم نے اقدار پر مبنی تعلیم (Value-Based Education) کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح محترمہ نجمہ کوثر میڈم نے مہارت پر مبنی تعلیم (Skill-Based Education) کی افادیت پر زور دیا۔پروگرام میں دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے نو منتخب اعزازی اراکین کا اسکول کے صدر مدرس جناب سید اقبال صاحب کی جانب سے استقبال کیا گیا، جن میں خمیسہ محمد جنید، سکندر عبدالرزاق کوٹھاری، محمد انور بھوجانی اور محمد فرحان ہنگورا شامل ہیں۔ پروگرام کی صدارت دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پربھنی کے معزز سکریٹری جناب خمیسہ غلام محمد مٹھو صاحب نے کی، جو اس تقریب کے مہمانِ خصوصی بھی تھے۔ اس موقع پر اسکول کمیٹی کے چیئرمین جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب اور حاجی محمد پاڈیلا جونیئر کالج آف سائنس کے پرنسپل محمد جاوید سر نے بھی اپنی شرکت سے جلسے کی رونق میں اضافہ کیا۔اس یادگار تقریب میں پہلی جماعت کے انگریزی میڈیم (English Medium) شعبے کا افتتاح مہمانانِ خصوصی کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا، جسے سامعین نے پرجوش انداز میں سراہا۔جناب خمیسہ محمد جنید صاحب نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنے طلبہ کے لیے روحانی والدین کا درجہ رکھتے ہیں اور وہی حقیقی معنوں میں معاشرے کے معمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق طلبہ کی اندرونی صلاحیتوں کو پہچان کر ان کی ترقی کا راستہ ہموار کرنا لازمی ہے۔اسکول کمیٹی کے چیئرمین جناب موسیٰ یوسف ناگانی نے اپنے کہا کہ منصوبہ بندی ہمیشہ کامیابی کی راہیں ہموار کرتی ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اسکول کی تعلیمی کاوشوں میں بھرپور تعاون کریں اور بچوں کی ہمہ جہت ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔جلسے کے صدر جناب خمیسہ غلام محمد مٹھو صاحب نے اپنے بصیرت افروز خطاب میں کہا کہ اس سال ہم نے جو تھیم "Victim to Victor” منتخب کیا ہے، اس کا مقصد ہماری نئی نسل کو مایوسی، ناامیدی، اور منفی سوچ سے نکال کر نیکی، سچائی، اور امید کی جانب گامزن کرنا ہے۔ صرف اچھے اسکولوں میں داخلہ ہی بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت نہیں بلکہ وقتاً فوقتاً ان کی رہنمائی اور تربیت بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انقلاب تقریروں سے نہیں بلکہ قربانیوں سے آتا ہے، اور اس راہ میں والدین اور اساتذہ دونوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔آخر میں آصف خان سر نے تمام مہمانان، والدین، اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔اس پروقار تقریب میں جماعت پنجم تا دہم اور پہلی جماعت کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے اسکول کے تعلیمی وژن کو سراہا اور بھرپور تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے