किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موٹیویشن

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

زندگی کی مشکلات سے کہیں دور جانا ہمیں ناممکن محسوس ہونے لگا تو ہم نے سوچا کہ زندگی کی مشکلات ، ہماری ناراض قسمت،اور برے وقت ، بے وفا اور ٹوٹتی امیدیں ، سسکتی اور بلکتی ہوئی خود اعتمادی، دوسروں کی نظر میںجاہل ، نااہلی اور کاہلی کا ثبوت دیتا ہوا ہمارا سراسر وجود، ، کانوں پر مسلسل سنائی دیتی مفلسی کی دستک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ان سب سے پریشان ہوکر ہم نے، ہر مسئلے کا ایک ہی حل’’یوٹیوب موٹیویشنل چینل‘‘ پر عمل کرتے ہوئے موٹیویشن سننے لگے ۔
آئیے ذرا ان پر نظرِ ثانی کی جائے !
ویڈیو آن کرنے کے لیے ایڈورٹائز کے سلسلے سے گزرتے ہوئے ہم نے سوچا رب نے چاہا تو ضرور اپنے آپ کو بدل دیں گے ، قسمت کے رونے کی بجائے محنت کریں گے وغیرہ ، غرض ہم نے بہت ساری ویڈیوز دیکھیں ، یقین جانیے ہم نے ایسی ایسی باتیں سنیں گویا یوں محسوس ہوتا تھا کہ اب صرف ہماری ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام انسانوں کی زندگی بدل جائے !!!
ان میں چند جملے ،(quotes) ،
1۔ اگر آپ اپنے آپ کو محنت کے لیے خرچ کریں گے تو ،گوگل پر لوگ آپ کو سرچ کریں گے 😐😐😐۔
2۔ زندگی میں اگر کامیاب ہونا ہے تو آسمان کو دیکھو ،زمین پر تو لوگ آپ کو دیکھ ہی رہے ہیں 😳😳😳
3۔ ۔زندگی میں آگے بڑھنا ہے تو بہرے ہو جاؤ، ورنہ لوگوں کے طعنے آپ کو کامیابی سے دور لے جائیں گے۔
4۔ ۔منزل چاہے کتنی ہی اونچی کیوں نہ ہو راستے پیروں سے ہوکر ہی جاتے ہیں ۔
5۔ ۔کامیاب زندگی گزارنی ہے تو اپنے آپ کو کانٹے کی طرح رکھو ، پھول بن کر رہو گے تو لوگ آپ کو مسل دیں گے ۔۔
6۔۔ کچھ نہیں ملتا اس دنیا میں محنت کے بغیر ، مجھے تو اپنا سایہ بھی دھوپ کی گرمی سہنے کے بعد ملا
7۔۔ باتیں کم اور کام زیادہ کرو کیونکہ لوگوں کو سنائی کم اور دکھائی زیادہ دیتا ہے ۔
8۔۔ زندگی میں کامیابی حاصل کرنا ہے تو اپنے آپ کی سنو دوسروں کی نہیں، کیونکہ آپ کی زندگی آپ کو جینا ہے ،دوسروں کو نہیں ۔
9۔ ۔ زندگی میں وقت ضائع نہ کرو کیونکہ آپ کی زندگی ایک برف کی مانند ہے، جو مسلسل پگھل رہی ہے۔۔۔
سب سے اہم
10۔۔ کیا پنکھا کبھی چلتے چلتے تھکتا ہے کیا؟ نہیں نا؟ پھر آپ کیوں تھک جاتے ہیں؟؟؟😐😐😐😳😳،
اس موٹیویشن سے تو ہمارا بچا کچا حوصلہ بھی ہم سے خفا ہوگیا !!!
11۔۔جو انسان پانی سے نہاتا ہے ،وہ لباس بدلتا ہے اور جو انسان پسینے سے نہاتا ہے وہ اتیہاس بدلتا ہے ، وااااااہ وااااااہ ، تالیاں ۔۔۔۔
اس کے بعد ہم نے علامہ اقبال اور غالب کے اشعار پڑھے ، ہماری عوام تو شاید صرف اقبال اور غالب سے ہی واقف ہیں ، اس لیے انھوں نے معصوم اور غریب ترین اشعار کو غالب اور اقبال کے نام سے موسوم کرکے موٹیویشن دینے شروع کیے ،
مثال کے طور پر ،
اپنے کردار پر ڈال کر پردہ اقبال
ہر کوئی کہتا ہے زمانہ خراب ہے ۔۔
جب کہ شعر کا پہلا مصرعہ
اپنی خرابیوں کو پسِ پشت ڈال کر
ہر شخص کہہ رہا ہے زمانہ خراب ہے ۔۔

دل میں خدا کا ہونا لازم ہے اقبال
سجدوں میں پڑے رہنے سے جنت نہیں ملتی

ایک شعر ، جو دورِ حاضر کے اقبال نے لکھا ہے

بستر سے اٹھ کر مسجد تک نہ جا سکے اقبال
خواہش کرتے ہیں قبر سے اٹھ کر جنت جانے کی

نقلی غالب صاحب ،
وہ بک چکے تھے جب ہم خریدنے کے قابل ہوئے
زمانہ گزر گیا غالب ہمیں امیر ہوتے ہوتے

ہمیں تو اس بات کا خدشہ ہے کہ کہیں غالب اور اقبال قبر سے بے چین ہو کر آجائیں اور دورِ حاضر کے غالب اور اقبال کی گردن پر تلوار رکھیں گے ۔۔۔
اس کے علاوہ بھی ، ہم نے وہ اقوال سنے اور پڑھے ، گویا زندکی کے ہر مشکل وقت میں انہی کا سہارا ہو !!!
اک شعر ،
مانگنے کے صحیح طریقے سے مانگ تو بندی
وہ تو اک پل میں تیری بگڑی بنا سکتا ہے
اس کی رحمت کا کوئی اندازہ نہیں
وہ تو اک مارک پہ بھی جاب دلا سکتا ہے

اک دعا ،
اللہ سب کا بھلا کرے ،
شروعات مجھ سے کرے ،
دورِ حاضر کی عوام کے وہ لاجواب اور بے مثال قافیہ والے الفاظ ہیں ،اور ان الفاظ کے ذریعے لکھے جانے والے اشعار ،
انکا معیار ، وہ قافیے ،وہ ردیف اور وہ بحر کیا ہی بات ہے !!!
ان معصوم اور مفلس اقوال ، اشعار ،اور موٹیویشن سے ہمیں رائی برابر بھی اثر نہ ہوا ، بلکہ انھیں، لکھنے ،پڑھنے ، سننے اور بولنے والوں کی لاعلمی پر افسوس ہوا، ان کی بے وقوفی پر کچھ ہنسی بھی آئی ۔۔۔۔۔
ان دشوار راہوں ، اور تاریک نظر آتے مستقبل کے لیے صرف
ایک آیت ،
ُُ ُلا تحزن ان اللّٰہ معنا ٗ
ہی سب سے بہترین موٹیویشن ہے !!!

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے