कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مومن پورہ ملیان بستی میں سیلابی صورتحال – فوری امدادی اقدامات شروع

ناندیڑ:24 ستمبر (پریس ریلیز)وشنو پوری ڈیم کے 15 دروازے کھولے جانے کے بعد دریائے گوداوری کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مومن پورہ ملیان بستی کے نشیبی علاقے شدید متاثر ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق پانی کی سطح تین میٹر تک بلند ہوگئی اور تقریباً 70 گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ متاثرہ خاندان اپنا سامان سڑکوں پر رکھ کر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔
گزشتہ رات 11 بجے کمیونٹی امپاورمنٹ پروجیکٹ کے انچارج جناب سید اعجاز حسین، ایم ایس میم، سید معیز الرحمن، حبیب الدین اور نواب خان موقع پر پہنچے اور فوری ریلیف اقدامات شروع کیے۔خواتین کو عارضی طور پر ناگرک سویدھا کیندر میں رہائش فراہم کی گئی۔
18 افراد کو متاثرین کی خدمت اور مدد کے لیے متعین کیا گیا، جبکہ ایمرجنسی رابطہ نمبرز بھی فراہم کیے گئے۔
حسنین مسجد کے اطراف بجلی نہ ہونے اور سانپوں کے خدشے کے پیش نظر فوری طور پر فوکس لائٹ نصب کی گئی۔
مقامی لیڈران سے مشاورت کی گئی تاکہ مزید تعاون کی راہیں تلاش کی جائیں نیز لبرٹی فنکشن ہال میں عارضی رہائش کا نظم کیا گیا.
انتظامیہ سے رابطہ:
کلیکٹر آفس کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں رات ایک بجے شکایت درج کرائی گئی اور تحصیلدار جناب سنجے ورڑکر و نائب تحصیلدار سے فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ٹیم نے حکام کو آگاہ کیا کہ نشیبی علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری رہائش اور کھانے پینے کا انتظام کیا جائے۔ مزید یہ کہ پولیس و انتظامیہ عوام کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اعلانات کریں اور ضرورت پڑنے پر اطراف کے اسکول یا کمیونٹی ہالز کو فوری عارضی پناہ گاہ بنایا جائے۔تحصیلدار نے ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اگلے 40 منٹ میں ابتدائی ریلیف کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔ تمام ہی شہریان ناندیڑ سے گزارش ہیکہ نشیبی علاقوں کے افراد کی خبر گیری کریں، ہر ممکن مدد کریں اور آپسی تعاون و یکجہتی کو برقرار رکھیں۔
سید اعجاز حسین:
انچارج، کمیونٹی امپاورمنٹ پروجیکٹ، مومن پورہ ملیان بستی. *جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے