कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مومنوں مبارک ہو پھر سے ماہ صیام آ گیا

مضمون نگار :محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
معلم مویدالمسلمین پرائمری اسکول، پربھنی و ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز
یکم رمضان 1447ھ
مورخہ19 فروری 2026ء
بروز جمعرات

تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں جو سارے جہانوں کارب ہے ،جس نے اپنے فضل و کرم اور مہربانی سے ہم گنہگاروں کو رمضان المبارک جیسا بابرکت مہینہ عطا فرمایا ، جس کا ہر لمحہ قیمتی اور ہر گھڑی انمول ہے اور جس میں اللہ تعالی کی رحمت خاصہ موسلادھار بارش سے بھی زیادہ برستی رہتی ہے ۔ یہی وہ مبارک مہینہ ہے جس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ، دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ، شیاطین قید کر دیے جاتے ہیں ، اللہ تعالیٰ شانہٗ رمضان کی ہر رات میں ایک منادی کو حکم فرماتے ہیں کہ تین مرتبہ آواز دے کہ ہے کوئی مانگنے والا جس کو میں عطا کروں ، ہے کوئی توبہ کرنے والا کہ میں اس کی توبہ قبول کروں ، کوئی ہے مغفرت چاہنے والا کہ میں اس کی مغفرت کروں ، کون ہے جو غنی کو قرض دے ایسا غنی جو نادار نہیں، ایسا پورا پورا ادا کرنے والا جو ذرا بھی کمی نہیں کرتا ۔ لہٰذا ہم گنہگاروں کو چاہیے کہ رمضان المبارک کے ان مبارک و قیمتی لمحات کو غنیمت جان کر ان کی قدر کریں ، اخلاص کے ساتھ روزے رکھیں ،رمضان المبارک کا ایک نظام الاوقات ( ٹائم ٹیبل) بنائیں، اپنی غیر ضروری مصروفیات اور بے کار ضروریات کو ترک کریں، فضول گفتگو ، بےکار گپ شپ ،بحث مباحثہ ، چغلی غیبت وغیرہ سے دور رہیں ، زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کریں ، قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیں ، استغفار ، کلمہ طیبہ کا ذکر کریں ، فرض نمازیں تکبیر اولی کے ساتھ ادا کریں ، دن اور رات میں پڑھی جانے والی نفل نمازیں ،تہجد ، اشراق ، چاشت ، اوابین ، صلوۃ تسبیح وغیرہ پڑھنے کا اہتمام کریں ،افطار کے وقت اور تہجد کے وقت اور دیگر قبولیت دعا کے مخصوص اوقات میں رو کر ، گڑگڑا کر ، عاجزی و انکساری سے اپنے رب اللہ تعالی سے دعائیں مانگیں ،اپنی ضرورتوں کا اللہ تعالی سے سوال کریں، عالم اسلام کے تمام مجاہدین ، اکابرین ،دینی مراکز ،خانقاہوں اور مساجد کی حفاظت کے لیے دعائیں کریں ،بالخصوص اہل فلسطین کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ، ہمارے ملک عزیز ہندوستان میں امن چین سکون رہے اس ضمن میں دعا کرے ، حلال کمائی سے روزہ افطار ہو اس بات کا بہت خیال رکھیں ، خشوع و خضوع اور ذوق و شوق کے ساتھ تمام مہینہ 20 رکعت نماز تراویح ادا کرے ۔ غریبوں ، یتیموں ، مسکینوں اور بیواؤں کے لیے سحری و افطار کا انتظام کریں ، نماز تراویح کے بعد سے سحر تک کھیل کو د ، شوروغل کر کے اہل محلہ اور دیگر اقوام کے لیے تکلیف کا سبب نہ بنیں ،رمضان اور اسلام کا تماشہ نہ بنائیں ، ایک ایک لمحے کو غنیمت جان کر اپنے رب اللہ کو راضی کرنے کی خوب کوشش کریں ، امید ہے آپ تمام قارئین بالخصوص نوجوان ہماری اس تحریر کو پڑھ کر اللہ کی رضا کے لیے ان باتوں پر عمل کریں گے تاکہ رمضان کا مہینہ ہم سب کے لیے رحمت ، برکت اور اپنے گناہوں سے نجات اور مغفرت کا ذریعہ بن جائے ،اللہ رب العزت ہم سب کو رمضان المبارک کے تمام انوار و برکات اور نعمتوں سے مالا مال فرمائے ،رمضان المبارک کے ایک ایک لمحے کی قدردانی کرتے ہوئے تلاوت قرآن پاک ، دعا ، استغفار اور دیگر عبادات میں مشغول رہنے کی توفیق عطا فرمائے ، ہم سب کی مغفرت فرمائے ، آمین۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے