कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مولا مدیل کو مہاراشٹر اُردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے مثالی ٹیچر ایوارڈ

سولاپور :3؍اکتوبر (سلطان اختر): ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول پتاپور تعلقہ اکلکوٹ کے اسسٹنٹ ٹیچر جناب مولا مدیل سر کومہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے سال 2022ء کا مثالی معلم ایوارڈ دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اکادمی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں سال 2021ء، 2022ء اور 2023ء کے ایوارڈ یافتگان کی فہرست شائع کی گئی ہے، جن میں مولا مدیل سر کا نام بھی شامل ہے۔ وہ ایک متحرک اور فعال معلم ہیں جو مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ اس سے قبل انہیں کئی اداروں کی جانب سے مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔مولا مدیل سر نہ صرف تدریسی خدمات میں نمایاں مقام رکھتے ہیں بلکہ کھیل کے میدان میں بھی سرگرم ہیں۔ اُنکے کئی طالبات قومی سطح پر اپنی قابلیت کا لوہا منوا چکے ہیں ۔ وہ ہمیشہ طلبہ و طالبات کی تعلیمی ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔اس پرمسرت موقع پر دوست و احباب نے مولا مدیل سر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 8 اکتوبر ممبئی میں منعقد ہونے والے باوقار پروگرام میں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے