कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مولانا رفیع الدین اشرفی کے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن منتخب ہونے پر جامعہ اشرفیہ نوریہ میں تہنیتی نشست

پربھنی:31دسمبر ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سہ سالا رکن منتخب ہونے کے موقع پر مولانا رفیع الدین اشرفی صاحب کے اعزاز میں جامعہ اشرفیہ نوریہ درگاہ روڈ، پربھنی میں ایک شاندار تہنیتی نشست منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام جمعیت علمائے اہلسنت پربھنی کے زیر اہتمام بروز اتوار بعد نماز عشاء منعقد ہوا، جس میں علماء، حفاظ، اساتذہ اور معززین نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز حافظ محیی الدین صاحب کی پُراثر تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد حافظ فرقان صاحب نے حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں نعت پیش کی۔ اس پروگرام میں حافظ عبدالرشید صاحب برکاتی نے مولانا رفیع الدین اشرفی کی کامیابی کو ملت کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ حافظ عبدالواجد صاحب نے مولانا کے علم و عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی شخصیت کو نوجوان اور علماء کے لیے ایک مثالی نمونہ قرار دیا۔اساتذہ کرام میں سے سید الطاف حسینی سر نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اہمیت اور اس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ محمد مصطفیٰ خان سر نے مولانا کی علمی، سماجی، ملی اور دینی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو ملت اسلامیہ کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔صدر جمعیت علمائے اہلسنت حافظ و قاری مولانا عبدالرحمن صاحب نے مولانا رفیع الدین اشرفی کی ہمہ جہت شخصیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی قیادت اور خدمات نے ملت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پروگرام کے اختتام پر مولانا رفیع الدین اشرفی صاحب نے مسلمانوں کے موجودہ مسائل پر روشنی ڈالی اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رول پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بورڈ ملت اسلامیہ کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے قوم و ملت کی خدمت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے مسلمانوں کو اتفاق و اتحاد کے ساتھ مسائل کا سامنا کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے عہد کیا کہ وہ ملت اسلامیہ کے حقوق کے تحفظ اور ملک و ملت کی خدمت کے لیے ہمیشہ سرگرم رہیں گے۔آخر میں مولانا کی گل پوشی کی گئی اور دعا کے ساتھ اس روح پرور نشست کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام علماء اکرام کی کثیر تعداد موجود تھی.اس طرح کی معلومات مصطفٰی خان سر نے دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے