किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول مدکھیڑ کا دہم جماعت کا بہترین رزلٹ

مدکھیڑ:29 مئی (مجیب احمد) مدکھیڑ تعلقہ کا مشہور و معروف اردو ادارہ مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول سے امسال (24-2023) کل 64 طلبا و طالبات نے دسویں کے امتحان میں شرکت کی ۔ جس میں 5 ڈسٹنکشن ، 25 طلباء نے اول ، 25 طلباء نے دوم اور 08 طلباء نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ۔ اسی طرح اسکول سے 63 طلباء نے کامیابی حاصل کی اور اسکول کا مجموعی نتیجہ % 98.43 رہا۔دہم جماعت کے بورڈ امتحان میں اسکول سے نمایاں نمبرات سے کامیاب ہونے والوں کی فہرست میں انم فاطمہ محمد کبیر نے %82.60 فیصدحاصل کر کے اول مقام حا صل کیا ،علینہ افشین واجید خان پٹھان نے% 80.80 فیصدحاصل کرکے دوم مقام حاصل کیا ، الوینہ صدف صاحب حسین نے % 77.60 فیصدنمبرات حاصل کرکے سوم مقام حاصل کیا ۔ اسی طرح لڑکوں میں نمایاں نمبرات حاصل کرنےوالوں میں قریشی محمد طیب محمد فاروق نے % 70.20 فیصد لے کر اول مقام حاصل کیا، قریشی عبدالصمد عبدالرسول نے%62 فیصد لے کردوم مقام اور قریشی محمد عباد علی محمد اکبر علی نے % 60 فیصدحاصل کر کے سوم مقام حاصل کیا۔ دیگر طلباء کا مختلف مضامین میں بھی قابل تعریف مظاہرہ رہا۔ طلبہ و طالبات کی شاندارمظاہرے پر اسکول انتظامیہ نے طلباء و طالبات، و سرپرست حضرات اور اساتذہ کو بہترین کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے