कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مولانا آزاد کیمپس میں شاندار سائنس و آرٹ نمائش کا انعقاد

ناندورہ: 4؍جنوری (راست)مولانا آزاد کیمپس میں مولانا آزاد پرائمری، سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکول اور مجیدیہ ہائی اسکول ناندورہ کی جانب سے مورخہ 23 دسمبر 2025 کو شاندار سائنس و آرٹ نمائش نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی۔ اس نمائش کا مقصد طلبہ میں سائنسی سوچ، تخلیقی صلاحیتوں اور فنّی مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔اس نمائش کا افتتاح ڈاکٹر ندیم کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر قریشی، اَطہر خان اور محمد توصیف بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے، جبکہ صدارت ایڈووکیٹ عبدالرفیق نے کی۔نمائش میں سائنس اور آرٹ کے شعبوں سے متعلق مختلف موضوعات پر مبنی دلکش اور مفید ماڈلز، چارٹس، مصوری اور دستکاری کے نمونے پیش کیے گئے۔ اس سائنس و آرٹ نمائش میں مجموعی طور پر 110 طلبہ نے فعال شرکت کی۔ طلبہ کی جانب سے پیش کردہ تصورات، تجربات اور فن پاروں نے حاضرین کی خصوصی توجہ حاصل کی۔اس نمائش سے تقریباً 1800 طلبہ نے استفادہ کیا۔ مہمانوں نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے طلبہ میں تحقیق کی عادت، خود اعتمادی اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اساتذہ کرام، شیخ حنیف اور ان کی انتظامی کمیٹی نے قابلِ ستائش محنت کی۔ساتھ ہی پروگرام کی کامیاب نظامت محسن خان سر نے کی۔ مجموعی طور پر مولانا آزاد کیمپس میں منعقدہ یہ سائنس و آرٹ نمائش تعلیمی اعتبار سے نہایت مفید اور طلبہ کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے