किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مولانا آزاد اقلیتی مشن ناندیڑ کی جانب سے جئے ہند آٹو سینا کا قیام

ناندیڑ:16؍جولائی ( راست) مولانا آزاد اقلیتی مشن ناندیڑ کے دیگلور ناکہ علاقہ میں موجود دفتر میں ایک میٹنگ صدر محمد عارف خان پٹھان کی صدارت میں منعقد ہوئی تھی۔ اس این جی او کے تحت آٹو یونین قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ ضلع بھر میں این جی او کے معرفت جئے ہند آٹو سینا کام کرے گی۔اس طرح کا اعلان عارف خان پٹھان کی جانب سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناندیڑ کے علاوہ مراٹھواڑہ بھر میں یہ آٹو یونین اپنا کام کرے گی اور اس کا کام کاج آن لائن ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کیا جائے گا جس سے دنیا بھر کے لوگ اس آٹو یونین کے کام سے واقف ہوں گے۔ جئے ہند آٹو سینا کے نام سے قائم کردہ اس آٹو یونین کے ضلع صدر عہدہ پر محمد ساجد راج کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ محمد حفیظ کو آرگنائزر مقرر کیا گیا۔ محمد سراج کو ناندیڑ شمال شہر صدر، نواز خان کو ناندیڑ جنوب شہر صدر، ہارون علی خان کو سیکریٹری، شہاب الدین کو خازن، خواجہ خان کو جنرل سیکریٹری، آصف خان کو نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔ نئے عہدیداران کی اس موقع پر گلپوشی کرکے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ عارف خان نے بتایا کہ آٹو یونین کے ذریعہ ان کی تنظیم سے وابستہ عہدیداران اور آٹو ڈرائیورس میں یونیفارم اور شناختی کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ اسی طرح یونین کے ذریعے مختلف سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ یونین نے اپنے قیام کے سلسلہ میں 15؍اگست کو ریلوے اسٹیشن تک جانے والے مسافروں کو مفت پہچانے کا اعلان کیا اور وہاں سے ضعیف خواتین و مرد حضرات کو مفت ان کے گھر تک پہنچایا جائے گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے