कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مولاناابوالکلام آزاد نیشنل یونیورسٹی میں دو روزہ قومی سیمینار ،بعنوان دکن کی خانقاہیں اور ان کی علمی و سماجی خدمات کا انعقاد

حیدرآباد :10؍دسمبر(راست)مورخہ 8/9ڈسمبر 2025مولاناابوالکلام آذاد نیشنل یونیورسٹی میں منعقد دو روزہ قومی سیمینار بعنوان دکن کی خانقاہیں اور ان کی علمی و سماجی خدمات کا انعقادعمل میں آیا۔ اس سیمینار کی افتتاحی نشت کی صدارت محترم پروفسیر سید عین الحسن(شیخ الجامعہ مانو حیدراباد)کی نبھائی ۔مہمانان خصوصی محترم سید محمد علی الحسینی (چانسلر ِخواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ)،محترم مولانا مفتی خلیل احمد (امیر جامعہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد)،پروفیسر سید بدیع الدین صابری (سابقہ صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی حیدر آباد)،جناب اشتیاق احمد(رجسٹرارمانو حیدرآباد )،پروفیسر علیم اشرف جائسی (مانو حیدرآباد )،پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی (ڈائریکٹرCPDUMTمانو حیدرآباد) کی موجودگی میں سیکڑوں خانقاء کے خادم مین،خلیفہ،مریدین مختلف یونیورسٹی کے شعبہ صدر،مقالہ نگار،اسکالرس اس دویوم کے قومی سیمینار کا افتتاح عمل میں آیا۔اس افتتاحی جلسہ میں خطبہ استقبالیہ محترم پروفیسر سید علیم اشرف جائسی نے پیش کیا ۔کلیدی خطبہ پروفیسر سید بدیع الدین صابری نے پیش کیا ، مہمانان خصوصی و مہمان اعزازی نے اظہار خیال کیا وصدر جلسہ پروفیسر سید عین الحسن صاحب خطاب کیا ۔اس نشست کی نظامت و شکریہ کی رسم پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی نے پیش کیں ۔اس سیمینار میں سارے ہندوستان بھر سے کثیر تعداد میں مقالہ نگار ،اسکالرس ،صحافی حضرات نے موجود تھے ۔اس سیمینار میں ناندیڑ سے مختلف مقالہ نگاروں نے شرکت کی جس میں محترم مفتی محمد شمس الدین صدیقی ،ڈاکٹر محمد عبدالرافع ،جناب عبدالملک نظامی نے اپنے مقالہ جات پیش کیے ۔اس سیمینار میں عبدالنصیر(صدر مدرس مدرسہ نونہال ) نے شرکت فرمائی۔اس قومی سیمینارمیں تقریباً 103مقالہ نگاروں کے مقالوں کو 1300صفحات پر مشتمل ایک کتاب طباعت کی گئی،بعنوان (دکن کی خانقاہیں اوران کی علمی و سماجی خدمات ) کا نسخہ ہر ٹکنیکی سیشن کے اختتام پر مقالہ نگار کو سرٹیفکیٹ و کتاب دی گی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے