कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موظف صدر مدرس منیر الدین کو قومی اردو ایوارڈ پیش

ناندیڑ:3 نومبر (نمائندہ اعتبار) قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ ( بھارت) اس تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں کی مختلف ریاستوں میں شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو پچھلے دنوں نیشنل اردو ایوارڈ پیش کیے گئے۔ گزشتہ اتوار کو غالب اکیڈمی دہلی میں ایوارڈ تقریب کا جلسہ صدر شعبہ عربی و فارسی الہ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر صالحہ رشید کی صدارت میں منعقد ہوا تھا، جس میں محکمہ تعلیم کے افسر ڈاکٹر صلاح محمد چودھری ، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی دہلی کے ڈاکٹر سیف علی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے ڈاکٹر مشاہد حسین، بلاک ایجوکیشن آفیسر ہریدوار، معراج احمد فاروقی، کانپور کے ڈاکٹر جگدمبا دُوے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے قومی صدر جناب واصل علی چودھری اور مہاراشٹر کے ریاستی صدر عابد خان کی نگرانی میں منعقدہ اس تقریب میں ملک بھر سے منتخب شدہ اساتذہ کو نیشنل اردو ایوارڈ پیش کیا گیا۔ فیض العلوم اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے سابق صدر مدرس منیر الدین کو ان کی بے لوث خدمات کے عوض نیشنل اردو ایوارڈ مہمانان خصوصی کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔ موظف صدر مدرس منیر الدین سر نے 1977ء سے فیض العلوم ہائی اسکول ناندیڑ میں بحیثیت صدر مدرس اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا اور اسی عہدہ پر 30 سال مسلسل طویل خدمات انجام دینے کے بعد 2007ء میں وہ سبکدوش ہوئے تھے۔ ان کی تعلیمی خدمات کو دیکھتے ہوئے اس تنظیم نے انہیں نیشنل اردو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا تھا۔ اس تقریب میں ہندوستان بھر کے مختلف ریاستوں کے اساتذہ اور شعبہ تعلیم کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ منیر الدین سر کو قومی ایوارڈ ملنے پر ناندیڑ کے اساتذہ کرام ، ان کے شاگردوں اور عزیز و اقارب نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے