कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موظف صدر مدرس منير الدين سر

نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب

ناندیڑ ۔ 4 ستمبر ( اعتبار نیوز) قومی اردو شکشک کرم چاری سنگھ بھارت اس تنظیم نے شعبہ درس و تدریس میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ اکرام اور موظف اساتذہ کو ایوارڈس پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹرا کے ریاستی صدر عابد خان حمید خان نے یوم اساتذہ کی مناسبت سے مہاراشٹرا سے ایوارڈ کے لیے منتخب ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ فیض العلوم ہائی اسکول و جونیئر کالج ناندیڑ کے موظف صدر مدرس جناب منیر الدین فرید الدین کو ان کی نمایاں خدمات کے عوض نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ منیر الدین سرنے ۱۹۷۷ء سے مسلسل ۲۰۰۷ تک ۳۰ سال فیض العلوم ہائی اسکول میں بحیثیت ہیڈ ماسٹر اپنی نمایاں خدمات انجام دی تھیں۔ تعلیمی شعبہ میں ان کی خدمات نا قابل فراموش ہے ۔ سابق میں بھی انہیں مختلف ایوارڈوں سے نوازا گیا ۔ نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ تقسیم کا جلسہ آئندہ ماہ اکتوبر میں غالب اکیڈمی نئی دہلی میں ۲۹ اکتوبر کو ہونے جا رہا ہے۔ جہاں پر تنظیم کے قومی صدر واصیل علی گرجر اور نائب صدر سید مہتاب و دیگر معزز مہمانوں کی موجودگی میں ایوارڈ یافتگان کو ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے