किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مودی کی گارنٹی سے مہاراشٹر وممبئی جرائم میں دوسرے نمبر پر:ناناپٹولے

شندے، فڈنویس اور اجیت پوار نے جرائم کے معاملے میں مہاراشٹرا کویوپی بنا دیا،

ممبئی:امن و امان کے معاملے میں مہاراشٹر اور ممبئی کی مثال دی جاتی تھی لیکن بی جے پی کی حکومت نے اس مثال کو ملیامیٹ کردیاہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عصمت دری اور قتل جیسے سنگین جرائم میں مہاراشٹر پورے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ خواتین کے لیے ملک کا سب سے محفوظ شہر ممبئی اب خواتین پر ہونے والے مظالم میں بھی دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ مودی کی گارنٹی اور شندے، فڈنویس و اجیت پوار کی حکومت نے مہاراشٹر کو جرائم کے معاملے میں اتر پردیش کی صف میں رکھ کر اس کی شبیہ کو  بر ی طرح داغدار کیا ہے۔یہ سخت تنقید مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کی ہے۔

اس ضمن میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نانا پٹولے نے مزید کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت گرا کر غیر آئینی طریقے سے اقتدار میں آنے والی بی جے پی حکومت کے ایم ایل اے اور ایم پیز غنڈہ گردی فائرنگ کر رہے ہیں۔ لوگوں کوان کے ہاتھ پیر توڑنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اغوا کی وارداتوں میں مہاراشٹر اور ممبئی دوسرے نمبر پر ہیں۔ ریاست سے خواتین اور لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں خواتین کے خلاف تشدد 15 فیصد بڑھے ہیں جبکہ بچوں کے خلاف تشدد میں میں 20 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں ہر گھنٹے میں خواتین کے خلاف پانچ جرائم اور بچوں کے خلاف ہر گھنٹے میں دو جرائم رپورٹ ہورہے ہیں۔ ان رپورٹوں سے یہ بھی واضح ہوتاہے کہ بی جے پی کے ’بیٹی بچاؤ،بیٹی پڑھاؤ‘ کانعرہ صرف کاغذوں پر ہے جبکہ حقیقی صورتحال بہت خوفناک ہے۔ کانگریس کے وفد نے لاپتہ خواتین کے معاملے کو لے کر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے شکایت درج کرائی تھی اور گورنر نے بھی ریاست میں امن و امان کے حوالے سے بیان دیا تھا، لیکن ان کے کام کاج میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔

این سی آر بی کی رپورٹ میں مہاراشٹر کے جرائم ک!ے جو اعداد و شمار پیش کیے گیے ہیں وہ نہایت تشویشناک ہیں۔ ممبئی پولیس کا دنیا میں ایک بڑا نام ہے، مہاراشٹرا پولیس نے ماضی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن بی جے پی حکومت کے دوران پولیس فورس میں حکمران جماعتوں کی مداخلت ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ریاست میں کوئی کل وقتی وزیر داخلہ نہیں ہے، دیویندر فڈنویس کو چھ اضلاع کی سرپرستی، دیگر محکموں کی انتظامیہ اور دیگر پارٹیوں کے ارکان کوتوڑنے کی مصروفیت کی وجہ سے محکمہ داخلہ پر توجہ دینے کا وقت نہیں ملتا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے شہر تھانے میں جرائم اور غیر قانونی کاروبار عروج پر ہیں۔ دیویندر فڈنویس کے آبائی ضلع ناگپور میں بھی جرائم میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔جبکہ دوسرے نائب وزیر اعلیٰ کے پونے میں ’کوویتا گینگ‘ نے تباہی مچا د رکھی ہے۔ ان تینوں کے پاس دوسری پارٹیوں کو توڑ کر اپنی کرسی مضبوط کرنے کے علاوہ ریاست میں امن و امان پر توجہ دینے کا وقت نہیں ہے۔ مہاراشٹر میں جرائم عروج پر ہیں، اگر اسے بروقت نہیں روکا گیا تو نہایت سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نانا پٹولے نے خبردار کیا ہے کہ حکومت کو 7 تاریخ سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس میں اس کا جواب دینا ہوگا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے