कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موجودہ نسل کو فتنوں کے تدارک اور نبویؐ بشارتوں کی تکمیل کے لئے تیار کرنا اولیائے طلباء و اساتذہ کی اہم ذمہ داری۔ امیر خادمین امت

*اورنگ آباد میں کوئز اور لیکچرسیریز مقابلہ کا شاندار انعقاد*

ناندیڑ: 6جنوری( پریس ریلیز) خادمین کے سیرت پروگرام-۱۷ کے تحت کوئز اور لیکچر سیریزمقابلہ کا سلسلہ شاندار طریقے سے جاری ہے۔ اساتذہ کا بھر پور تعاون اور طلباء کی زبردست دلچسپی سے دن بہ دن سیرت پروگرام-۱۷ شاندار کامیابی کی طرف رواں دواں ہے۔
اورنگ آباد میں سرسید کالج میں ہوئے لیکچرسیریز مقابلہ کو طلباء کے ساتھ ہی ساتھ اساتذہ نے بھی پوری دلجوئی سے سماعت کیا۔ بعد از لیکچر ۵۰ سوالات پر مشتمل ایم سی کیو پیپر لیا گیا۔شریک طلباء نے لیکچر کی زبردست پزیرائی کی اور قرآن سمجھنے سمجھانے اور اپنے ایمانی و دینی فرائض کو دلجوئی سے پورا کرنے کی کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔ کالج کے جونیئر لیکچرار جناب عرفان سر نے بھرپور ساتھ دیا۔
برہانی نیشنل اردو ہائی میں صدر مدرس جناب ابرار سر کی نگرانی میں کوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ کوئز مقابلہ سے قبل امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان صاحب نے طلباء سے خطاب کیا اور ایمان کہ اہمیت ، حفاظت نیز دیں و ملت کی خدمت کرنے کی ترغیب دی۔اور کہا کہ موجودہ نسل کو فتنوں کے تدارک اور نبویؐ بشارتوں کی تکمیل میں حصہ لینے کے لئے تیار کرنا یہ اولیائے طلباء و اساتذہ کی اہم ذمہ داری ہے۔
اس مقابلہ میں جالنہ اور اورنگ آباد کے اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جناب ظہیرالدین انعامدار سر نے اپنے ساتھی ہنگولی ڈسٹرکٹ آرگنائزر شیخ اقبال سر اور منتجب چشتی سر کت ساتھ کوئز مقابلہ لیا۔پورے پروگرام کو جناب عبدالوہاب سر نے آرگنائز کیا۔کوئز لڑکوں کے مقابلہ میں برہانی نیشنل اردو ہائی اسکول اول اور الہدی اسکول نے دوم و سوم مقام حاصل کیا۔ لڑکیوں کے مقابلہ میں الہدی اسکول کی ٹیموں نے اول اور دوم اور کے۔بی۔کے اردو اسکول ٹیمبورنی جالنہ کی ٹیم نے سوم مقام حاصل کیا۔اب یہ ٹیمیں ۲۰ جنوری ۲۰۲۴ کو انور گارڈن فنکشن ھال، مال ٹیکری روڈ ناندیڑ پر ریاستی مقابلہ میں شرکت کریں گی۔جناب صابر سر اور برادر عمران خان نے پروگرام کے انتظامات کے لئے کڑی محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے