किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موئید المسلمین ہائی اسکول میں تنظیمی وابستگی اور نوجوان قیادت کی حوصلہ افزائی

نو منتخب اعزازی اراکین کا پُرجوش استقبال

پربھنی :26؍جون ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )موئید المسلمین ہائی اسکول، جو کہ میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے زیر انتظام کامیابی سے چلایا جا رہا ہے، میں ایک پُراثر تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے نو منتخب اعزازی اراکین کا پُرجوش استقبال عمل میں آیا۔اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس جناب سید اقبال صاحب کی جانب سے خمیسہ محمد جنید، سکندر عبدالرزاق کوٹھاری، محمد انور عبدالرزاق اور محمد فرحان ہنگورا کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس نے ان نوجوانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے مستقبل کے لیے ایسی نوجوان قیادت امید کی کرن ہے، جو قوم و ملت کی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔ نوجوان قیادت کا تعلیمی اداروں سے تعلق مضبوط ہو تاکہ طلبہ میں نہ صرف تعلیمی بلکہ اخلاقی اور سماجی شعور بھی اجاگر ہو۔ یہ تقریب تنظیمی ہم آہنگی اور ادارہ جاتی ترقی کا ایک روشن نمونہ ثابت ہوئی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے