किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موئید المسلمین ہائی اسکول میں ‘ بیسٹ اسٹوڈنٹ آف دی منتھ’ اور ‘بیسٹ ٹیچر آف دی منتھ’ کے اعزازات – نمایاں طلباء و استاد کو بیجز عطا کیے گئے

پربھنی:2؍اگست( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 1 اگست 2025: موئید المسلمین ہائی اسکول پربھنی میں آج صبح کی اسمبلی کے دوران تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء اور ایک بہترین استاد کو ماہِ اگست کے اعزازات سے نوازا گیا۔اسکول کی جانب سے ہر ماہ تعلیمی، اخلاقی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں عمدہ مظاہرہ کرنے والے طلباء کو "بیسٹ اسٹوڈنٹ آف دی منتھ” کا بیج (Badge) عطا کیا جاتا ہے۔ یہ بیج اُن طلباء کو دیا جاتا ہے جو ہر ماہ اپنی جماعت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ منتخب طلباء کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنا بیج باقاعدگی سے روزانہ اپنے کندھے پر لگائیں تاکہ یہ ان کی شناخت اور عزت کی علامت ہو۔
منتخب طلباء کے نام درج ذیل ہیں:
جماعت پنجم: ساریہ صبا عمران خان
جماعت ششم: اسجد احمد صدیقی، نثار احمد صدیقی
جماعت ہفتم: شیخ امت الرحم، شیخ قدیر احمد
جماعت ہشتم:
• شعبہ A – رومیسہ زینب خلیل خان
• شعبہ B – زوبیہ ناز نذر خان
• شعبہ C – سمیہ حسین صاحب شیخ
• شعبہ D – سید امان حسینی، سید عمران حسینی
• شعبہ E – محمد نصر الدین صدیقی، محمد شمس الدین صدیقی
جماعت نہم:
• شعبہ A – شیخ ماریہ شیخ، شیخ شبیر
• شعبہ B – رافیہ سید نعیم الدین
• شعبہ C – نشرح صدیقی، شمس الدین صدیقی
• شعبہ D – محمد عبداللہ خان، عبد الرحیم خان
• شعبہ E – محمد عمر انصاری، عبد العتیق انصاری
جماعت دہم:
• شعبہ A – قاضی اقصیٰ آمنہ، محمد واجد الدین قاضی
• شعبہ B – زویا مہرین شیخ، شیخ وسیم الدین
• شعبہ C – علیا فاطمہ نصیرالدین
• شعبہ D – شیخ مبشر احمد شیخ، شیخ شبیر احمد
• شعبہ E – شیخ عدیب، شیخ نور
خصوصی اعزاز: جماعت اول (انگلش میڈیم) کے طالب علم محمد عبدالمجید کو بھی ان کی بہترین کارکردگی پر بیج سے نوازا گیا۔
ماہ کے بہترین استاد – :
Best Teacher of the Month
اس ماہ "بیسٹ ٹیچر آف دی منتھ” کا اعزاز *جناب محمد فیض الدین* سر کو عطا کیا گیا۔ ان کی تعلیمی خدمات، وقت کی پابندی، اور طلباء سے حسنِ سلوک کو بھرپور سراہا گیا۔ وہ طلباء و اساتذہ کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔
بیجز اسکول کے اساتذہ کی موجودگی میں عزت و احترام کے ساتھ پیش کیے گئے، اور طلباء نے فخر کے ساتھ انہیں قبول کیا۔
آخر میں صدرِ مدرس جناب سید اقبال سر نے کامیاب طلباء اور استاد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا:
اپنی کامیابی کو مستقل مزاجی سے مضبوط کریں، اور ہر دن کچھ نیا سیکھنے کا جذبہ رکھیں۔ یہی کامیاب طالب علم اور استاد کی اصل پہچان ہے۔”
تقریب کا اختتام پرجوش تالیوں اور پُرجذبہ فضا میں ہوا، اور اسکول نے محنت، لگن اور کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی روایت کو مزید مضبوط کیا۔
تمام منتخب طلباء و محترم استاد کو دلی مبارکباد
’’آپ ہمارے ادارے کا فخر ہیں اور دوسروں کے لیے روشن مثال‘‘

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے