कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موئیدالمسلمین پرائمری اسکول کی طالبات کی شاندار کامیابی

پربھنی :12؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)8 فروری 2026، بروز اتوار، صبح 9 بجےعرس حضرت شاہ تراب الحقؒ کے موقع منعقدہ مقابلے نہایت جوش و خروش اور پُروقار انداز میں انجام پائے۔ اس علمی و ادبی مقابلے میں مختلف اداروں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، تاہم موئیدالمسلمین پرائمری اسکول کی طالبات نے اپنی بہترین کارکردگی سے نمایاں مقام حاصل کیا۔تحریری مقابلے میں اسکول کی طالبہ اشباء فاطمہ بنت وحید نے اپنی عمدہ تحریر کی بدولت اول انعام حاصل کر کے اسکول اور والدین کا نام روشن کیا۔ اسی طرح تقریری مقابلے میں اسکول کی ہی طالبہ عائشہ انصاری بنت شکیل انصاری نے مؤثر اندازِ بیان اور بہترین تیاری کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی (Consolation) انعام حاصل کیا۔اس موقع پر صدر مدرس عبدالباسط نے کامیاب طالبات کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے