कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موئیدالمسلمین پرائمری اسکول کی بامقصد تعلیمی سیر کامیابی سے ہمکنار

پربھنی :16؍دسمبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )موئیدالمسلمین پرائمری اسکول، کچھی بازار پربھنی کی جانب سے طلبہ کی تعلیمی، تاریخی اور فکری معلومات میں اضافے کے مقصد سے ایک بامقصد اور منظم تعلیمی سیر کا اہتمام کیا گیا۔یہ تعلیمی سیر بتاریخ 12 دسمبر بروز جمعہ رات ٹھیک نو بجے پربھنی سے روانہ ہوئی۔ دورانِ سفر تمام حفاظتی اور نظم و ضبط کے اصولوں کا خاص خیال رکھا گیا۔ طلبہ، اساتذہ اور ذمہ داران کے ہمراہ یہ قافلہ بخیر و خوبی دولت آباد پہنچا، جہاں رات کو گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا گیا۔اگلی صبح ناشتہ کے بعد ساڑھے نو بجے تاریخی دولت آباد قلعہ کی سیر کرائی گئی۔ اس موقع پر اساتذہ نے طلبہ کو قلعہ کی تاریخی اہمیت، فنِ تعمیر اور اس کے دفاعی نظام کے بارے میں معلومات فراہم کیں، جس سے طلبہ میں تاریخ سے دلچسپی پیدا ہوئی۔اس کے بعد قافلہ خلد آباد روانہ ہوا، جہاں طلبہ نے عالمگیر بادشاہ اورنگزیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کی زیارت کی۔ اس موقع پر بچوں کو اسلامی تاریخ، سادگی اور تقویٰ سے متعلق اہم نکات سے آگاہ کیا گیا۔دوپہر کے کھانے کے بعد طلبہ کو ایلورہ کے تاریخی غاروں کی سیر کرائی گئی، جہاں انہوں نے قدیم تہذیب، سنگ تراشی اور تاریخی ورثے کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ یہ مرحلہ طلبہ کے لیے نہایت معلوماتی اور تعلیمی ثابت ہوا۔اس تعلیمی سیر میں جماعت پنجم تا ہفتم کے 176 طلبہ نے شرکت کی۔ پوری تعلیمی سیر صدر مدرس عبدالباسط سر کی نگرانی میں نہایت کامیابی کے ساتھ انجام پائی۔ سیر کے انتظامی امور پکنک/سیر انچارج انصاری محمد خالد سر اور غلام حسین سر نے بخوبی سنبھالے۔طلبہ نے اس تعلیمی سیر سے بھرپور استفادہ کیا اور اسے نہایت مفید، منظم اور یادگار قرار دیا۔ اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے بھی اس کامیاب تعلیمی سیر پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے