कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

منفعت ایک ہے اس قوم کی نقصان بھی ایک

مراسلہ : محمد راشداللہ صدیقی ، ناندیڑ 
موبائل : 9767666833

محبان مجلس جائیں تو کدھر جائیں۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کا بگل چند دنوں میں بجنے ہی کو ہے۔ کانگریس اور دوسری پارٹیاں متوقع اُمیدواروں کے انٹرویوز لے رہی ہیں۔ ونچت بہوجن آگھاڑی ناندیڑ جنوب سے اپنے اُمیدوار کا اعلان کرچکی ہے لیکن ناندیڑ شمال یا جنوب سے ابھی تک مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے دونوں حلقوں سے کوئی بھی نام اسمبلی انتخاب لڑنے کے لیے سامنے نہیں آیا ہے۔ مجلس کے صدر صاحب نے چند روز قبل اورنگ آباد، دھولیہ، مالیگاؤں، شولاپور کے اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ محبان مجلس ناندیڑ کے اُمیدوار کے متلاشی ہیں۔ دوسری پارٹیوں کے متوقع اُمیدوار اپنے اپنے حلقوں کے دورے شروع کرچکے ہیں۔ جنھیں پتہ نہیں ہے کہ پارٹی کا ٹکٹ اُنھیں ملے گا بھی یا نہیں۔ ذمہ داران مجلس کو بھی غوروفکر کرنا چاہیے۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے سے قبل ہی شمال ، جنوب دونوں حلقوں سے اپنے اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیں، ورنہ عین وقت مزید دقتیں بڑھ سکتی ہیں۔ ناندیڑ میں مجلس کی خاموشی کی وجہ سے سینکڑوں نوجوان دوسری پارٹیوں میں شامل ہورہے ہیں۔ راقم الحروف سے کئی نوجوانوں نے مشورہ کیا ہے کہ اب کیا کریں۔ ہم نے کہا کہ بھائی ایم آئی ایم کے ذمہ داران خود اسی کشمکش میں ہوں گے کہ ناندیڑ شمال، ناندیڑ جنوب سے کسے میدان میں اُتاریں؟ تب تک انتظار کرلو، جو بھی فیصلہ کرنا پڑے تو ملک و ریاست کے دن بہ دن بدلتے سیاسی فیصلوں کو مدنظر ضرور رکھیں۔
منفعت ایک ہے اس قوم کی نقصان بھی ایک
حرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایک
ایک ہی سب کا نبی دین بھی ایمان بھی ایک
کیا بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے