कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر‘‘

آئیٹا مدکھیڑ کی جانب سے دہم جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے رہنمائی پروگرام کا انعقاد

مدکھیڑ:6؍مارچ ( پریس ریلیز) گزشتہ دنوں مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول مدکھیڑ میں آئیٹا مدکھیڑ کی جانب سے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کے لیے رہنمائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں ناندیڑ شہر کے موٹیویشنل اسپیکر جناب شیخ عارف سر نے بچوں کو امتحانی نقطہ نظر سے اہم سوالات کی طرف نشاندہی کرائی۔ ساتھ ہی دسویں کے بعد کی مثالی زندگی کیسے گزارے؟ اپنے والدین کا نام روشن کیسے کریں؟امتحان کے دوران ذہنی تناؤ سے کیسے دور رہیں ؟ جیسے موضوعات کو بڑے پر لطف انداز میں طلباء تک پہنچایا۔ ساتھ ہی طلباء کے مختلف سوالات کا اطمنان بخش جوابات دے کر بچوں کو پر اعتماد کیا۔واضح رہے کہ محمد عارف شیخ سر گزشتہ 22سالوں سے تعلیمی میدان میں سرگرم ہیں اور طلبہ و طالبات کو تعلیمی سلسلے میں رہنمائی کررہے ہیں۔ بالخصوص کیرئیر گائیڈنس اور جاب سرچنگ کے لیے طلباء ان سے رابطہ کرتے ہیں اور وہ طلباء کی صلاحیتوں اور تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر اُنہیں اپنے مشوروں سے نوازتے ہیں۔ یووا دِشا فاؤنڈیشن کے توسط سےگزشتہ کئی سالوں سے طلباء و اولیائے طلباء کے علاوہ اساتذہ میں ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنے کردار کے تئیں شعور بیداری کا سلسلہ شروع کیے ہیں اور مستقبل میں بھی گاؤں گاؤں شہر شہر اسی طرح کے رہنمائی اور شعور بیداری کے اقدامات کرنے کے عزائم رکھتے ہیں۔ محمد عارف شیخ سراس سلسلے میں ملک کے نامور ماہرین تعلیم ڈاکٹر مبارک کاپڑی صاحب ، سید سعید صاحب پونے والے( رابطہ فاؤنڈیشن) کے علاوہ دیگر موٹیویشنل اسپیکر سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ یووا دِشافاؤنڈیشن نے طلباء و طالبات، سرپرستوں اور اساتذہ میں ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنے کردار کے تئیں شعور بیداری کے لیے موٹیویشنل پروگرامس کا سلسلہ شروع کیا ہے ، ان پروگراموں کے انعقاد کے لیے خواہشمند اسکولس ، اساتذہ اور ذمہ داران یووا دِشا فاؤنڈیشن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ مدکھیڑ میں منعقدہ موٹیویشنل رہنمائی پروگرام کو کامیاب بنانے میں آئیٹا مدکھیڑ نے کافی کوشش کی اور مجموعی طور پر طلباء و طالبات نے پروگرام کے اختتام کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے