कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

منجانب عکس ادب و ہما را ایشیا جلسہ تہنیت و مشاعرہ

اورنگ آباد :29 دسمبر ( بذریعہ نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) بتاریخ 28 دسمبر ، بروز سنیچر ، بوقت رات 9 بجے بمقام ہمارا ایشیا آفس ، نزد شالیمار ہوٹل ، اورنگ آباد (مہاراشٹر ) شفیع احمد شفیع کی ڈاکٹر ذاکر حسین جونیئر کالج ( پر بھنی ) میں کلرک کی ملازمت سے سبکدوشی کے موقع پر جلسہ تہنیت و مشاعرہ کا اہتمام منجانب عکس ادب و ہما را ایشیاء (ہندی) اورنگ آباد عمل میں آیا۔ شفیع احمد شفیع استاد شاعر ہیں اور علم عروض کے ماہر ہیں۔ ان کے متعد د شا گرد مراٹھواڑہ میں پھیلے ہوئے ہیں۔ موصوف ۳۱ دسمبر ۲۰۲۴، کو ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ اس اہم موقع پر پروفیسر شیخ عظیم الدین سابق پرنسپل کی صدارت میں شفیع احمد شفیع کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر عکس ادب کی جانب سے ڈاکٹر یوسف صابر نے شفیع احمد شفیع کی گلپوشی کی اور قلم کا تحفہ دیا اور ذ کی صدیقی نے شال دے کر ان کا استقبال کیا۔ اسی طرح اور نگ آباد کے صدر احمد اور نگ آبادی نے خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔ عطاء اللہ شاہ ، سعید بیگ اور احمد خان ایم اے نے گلوں کے نذرانے پیش کئے۔ پروفیسر عظیم الدین نے اپنے صدارتی خطبے میں عصر حاضر کے شعراء کی رہنمائی کرتے ہوئے شفیع احمد شفیع کی شعری خدمات، حیات و شخصیت پر روشنی ڈالی اور انھیں مبارکباد پیش کی۔ جلسہ تہنیت کے بعد بزرگ شاعر رضا جالنوی کی صدارت میں مشاعرہ منعقد ہوا۔ ابتداء میں ڈاکٹر یوسف صابر نے حمد اور رضوان احمد رضوان نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا ۔ جن شعراء نے اپنا منتخب کلام پڑھ کر داد و تحسین حاصل کی ان کے نام اس طرح ہیں، عمیر علی ، عذیر اقبال ، شیخ شعیب ، مبشر زمان انصار، سید مرتضی ، وسیم راہی ، عمران رضوی ، احمد اورنگ آبادی ، جمال چشتی ، رضوان احمد رضوان ، ڈاکٹر نصرت حنفی ، ڈاکٹر یوسف صابر، ذکی صدیقی ، شفیع احمد شفیع اور صدر مشاعرہ رضا جالنوی ۔ اس مشاعرے کی نظامت جمال چشتی نے نہایت عمدگی سے کی جبکہ تہنیتی جلسے کی نظامت ڈاکٹر یوسف صابرنے کی . مہمانان خصوصی عطاء اللہ شاہ، احمد خان ایم اے محمد اقبال خان ، ابراہیم ذوق اور سعید بیگ موجود تھے۔ ڈاکٹر یوسف صابر (مدیرعکس ادب اور نگ آباد) کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کااختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے