किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ممبئی کے مشہور و معروف ادارہ آر- سی ماھم (ڈی-ایل- ایڈ )کالج میں ریاضی سے متعلق گیسٹ لیکچر کا انعقاد

ممبئی:31؍اگست( بذریعہ نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی ) 31 اگست 2024 ء بروز سنیچر کو ’’ریاضی مضمون کی تدریس اور وسائل تعلیم کا دوران تدریس استعمال ‘‘اس موضوع پر موری روڈ میونسپل اردو اسکول کی قابل اور ہونہار معلمہ محترمہ منشی صالحہ منیر احمد کے گیسٹ لیکچر کا انعقاد عمل میں آیا ۔ کالج ھذا کی ریاضی کی معلمہ قادری عائشہ غلام ربانی نے محترمہ صالحہ میڈم کا تفصیلی تعارف طلباء کے سامنے پیش کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان سر نے محترمہ کی خدمت میں گلدستہ پیش کیا۔معلمہ مومن منصفہ نے تحفہ پیش کرتے ہوئے موصوف کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں محترمہ صالحہ میڈم نے نہایت ہی گرمجوشی کے ساتھ طلباء کے سامنے بہت ہی خوبصورت وسائل تعلیم بتاتے ہوئے ریاضی مضمون کی تدریس کس طرح انجام دینی چاہیے واضح کیا۔ وسائل تعلیم کی اہمیت و افادیت دوران تدریس کتنی ضروری ہے اس بات پر روشنی ڈالا۔ اسی طرح طلباء کو دلچسپ انداز میں بذریعہ وسائل تعلیم تدریس انجام دیتے ہوئے طلباء کاریاضی کے تئیں خوف دورکیا-تمام زیر تربیت معلمین نے آپ کے لیکچر کو خوب سراہا آخر میں جسمانی تعلیم کے معلم پانڈو رنگ کھرات سر کے فرض شکریہ کے ساتھ گیسٹ لیکچر کامیابی سے اختتام کو پہنچا ، اس طرح کی معلومات عائشہ قادری لکچرار ، آر ۔ سی ماھم ڈی۔ ایل ۔ ایڈ کالج نے دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے