कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ممبئی میں وزیر تعلیم داداجی بھوسے کی میٹنگ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی زبردست نمائندگی

ممبئی:5 جنوری ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) ممبئی میں وزیر تعلیم داداجی بھوسے صاحب نے جیے ہند کالج میں 5 جنوری 2005 ء کو تمام 65 اساتذہ سنگھٹنا کی میٹنگ بلائی تھی، جس میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 ریاست کی واحد اردو تنظیم کا نام شامل رہا ۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے مطالبہ کیا کہ ریاست میں جہاں پر اردو میڈیم جماعت پہلی تا چوتھی کلاس ہے وہاں پانچویں و جماعت ساتویں تک کلاس ہے وہاں آٹھویں شروع کیا جائے ، اساتذہ بھرتی فیز ٹو شروع کیا جائے، اساتذہ بھرتی فیز ٹو کے لیے ٹیب چالو کیا جائے ، زیادہ سے زیادہ ٹیچر بھرتی کی جائے ، ہائی اسکول ، پرائیویٹ پرائمری ، جونیئر کالج ، سینئر کالج کے لئے گرانٹ کی لسٹ جاری کی جائے ، اقلیتی اداروں کو 20 طلباء پر ایک ٹیچر منظور ی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اردو اسکول، اردو کیندر پرمکھ ، اردو ناظر تعلیمات پر اردو اساتذہ کی منتخبی کی جائے ،انتر ضلع بدلی ، ضلع انتر بدلی شروع کی جائے ، 10 فیصد کی شرط ختم کی جائے، اردو میڈیم میں پسماندہ طبقات کے امیدوار نا ملنے پر جنرل کیٹیگری کے امیدواروں کی بھرتی کی جائے ،10,20,30 آشوآتی پرگتی یوحنا لاگو کی جائے ، طلباء کو فل یونیفارم دیا جائے ، میڈ ڈے میل اسکیم مدد نیس و پکانے والوں کا انودان جاری کیا جائے ،گریجویٹ ٹیچر کی پروموشن کی گی ہے انکو ویتن شرینی لاگو کی جائے، ساتویں پے کمیشن کی غلطیاں دور کی جائے ، تمام کارپوریشن کی اسکولوں کو حکومت کی جانب سو فیصد گرانٹ دی جائے ، ایک نومبر 2005 سے پہلے منتخب اساتذہ و ایک نومبر 2005 کے بعد منتخب اساتذہ کو جونی پیشن یوحنا لاگو کی جائے ، نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی شروع کی جائے۔اساتذہ کے میڈیکل بلوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹیب شروع کیا جائے ۔ حکومتی فیصلہ 2003 کے مطابق ضلع انتر سے ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ کو یا تو پیشگی تنخواہ میں اضافہ دیا جائے یا مذکورہ ٹیچر کی سنیارٹی برقرار رکھی جائے۔ ساتویں پے کمیشن کی غلطیوں کو درست کرکے اساتذہ کو فوائد دیا جائے ۔اساتذہ کی بھرتی محکمہ آسکول ایجوکیشن کے 2003 کے حکومتی فیصلے کے مطابق 2006/2007 میں کی گئی تھی۔ مذکورہ اساتذہ کو حکومتی فیصلہ 2003 کے مطابق تعینات کیا گیا تھا۔ مذکورہ اساتذہ پر پرانی پنشن اسکیم کا اطلاق کیا جائے۔ تمام غیر تعلیمی کام بند کیا جائے ،مزکورہ میٹنگ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد ، ضلع کار گذار صدر نان ٹیچنگ انصاری عقیل احمد ، ٹی دی ایف صدر جادھو سر، سنگیتا تای ، سمبھاجی تھورات ، ادے شندے،کیشو ببن راؤ جادھو ،وجے کومبیے ، پروین آبھا، کل 65 پرائمری و ہائی اسکول کے یونین کے صدر و سکریٹری موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے