कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملیان میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

ناندیڑ:8؍دسمبر(پریس ریلیز)8؍دسمبر بروز اتوار کو ملیان ناندیڑ میں جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے اشتراک سے ایک مفت ملٹی اسپیشلٹی طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ نے پرانے شہر کے ایک کچی بستی ملیان کو اپنا لیا ہے، جہاں جماعت اسلامی کی جانب سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ تعلیم، صحت اور مالی حالات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف پروگرامز کرے گی۔اس طبی کیمپ میں ناندیڑ شہر کے معروف ڈاکٹروں کی ٹیم نے 200 مریضوں کا معائنہ کیا جن میں درج ذیل ڈاکٹرز شامل رہے:
ڈاکٹر احسن زبیر (جنرل سرجن)،
ڈاکٹر محمد بدیع الدین (چیسٹ فزیشن)،
ڈاکٹر انیس الرحمن (پروفیسر ایناٹومی، GMC)،
ڈاکٹر حسن مومن (ڈینٹسٹ)،
ڈاکٹر تجمل پٹیل (فزیشن)،
ڈاکٹر صبا بدیع (ڈائیبیٹولوجسٹ)،
ڈاکٹر نعمان فاروقی (ڈرمٹالوجسٹ)،
ڈاکٹر ذکی اور ڈاکٹر ثمینہ ذکی (ہومیوپیتھ)،
ڈاکٹر عبد الحکیم (جنرل پریکٹیشنر)،
ڈاکٹر سفیان فیصل (جنرل پریکٹیشنر)،
ڈاکٹر ذیشان (فزیوتھراپسٹ)،
مسٹر سید اقبال قیصر (فارماسسٹ)،
محمد جمال الدین (فارماسسٹ)،
محمد اظہر الدین (فارماسسٹ)۔
اس پروگرام کے منتظمین میں سید اعجاز حسین، سید معز الرحمن، اظہر خان اور حبیب الدین شامل تھے انہوں نے اس ہیلتھ چیک اپ کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیم ایم ایس ایس، یونٹ ناندیڑ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے