कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملک کی آزادی اسلاف کی قربانیوں کا ثمرہ ہے : عطاء الرحمن ندوی

فتح پور بارہ بنکی: 13 اگست۔ملک کی آزادی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں ہمارے ہی بزرگوں نے دی ہیں ملک کی آزادی ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمرہ ہے ہندوستان میں سب سے پہلے انگریزوں کیخلاف علم بغاوت علماء کرام ہی نے بلند کیا اور وطن عزیز کو برطانیوں سے آزاد کرانے میں جو بیش قیمت قربانیاں دی ہیں ملک ہمیشہ انکا احسان مند رہے گا۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا عطاء الرحمن ندوی ناظم دار العلوم فتح پور نے یوم آزادی کی مناسبت سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ علماء کرام نے ایسے وقت میں ملک کی آزادی کی تحریک چھیڑی جس وقت اسکے بارے میں کوئی سوچ بھی نہی رہا تھا حال یہ تھا کہ یہاں کے لوگوں کو غلامی کا احساس تک نہی تھا ہم سب کے لئے ضروری ہے کہ آزادی کے مقصد کو سامنے رکھیں اور اس ملک کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔مولانا عطاء الرحمن ندوی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ملک کی تاریخ کو مسخ کرکے پیش کیا جا رہا ہے اور ملک کو امن و اتحاد اور انسانیت کی بنیاد پر چلانے کے بجائے ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور نفرت پیدا کی جا رہی ہے اس سے ملک غلط رخ پر جا رہا ہے غربت و افلاس افرا تفری،بدامنی، بے روزگاری یہ بتا رہی ہے کہ پہلے ملک کی آزادی کی کیلئے قربانی دی تھی ،اب اسکی سالمیت، تحفظ و بقا، اور ترقی کیلئے قربانی دینی ہوگی۔ملک کو آزاد کرانے کیلئے اپنی جان و مال کے نذرانے پیش کرنے والوں کو عطاء الرحمن ندوی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ مجاہدین آزادی کی تاریخ کی حقیقی تصویر نئی نسل کے سامنے پیش کیا جائے، انکے خوابوں کی تعمیر کرنے کی کوشش کریں اور ملک کی ترقی ۔ خوشحالی کیلئے پیار و محبت کیساتھ رہنے کا عہد کریں

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے