कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملک کو ترقی امن و انصاف اور خوشحالی کے راستے پر لے جانے کی غرض سے حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی کی عوام الناس سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

پربھنی مورخہ 4 نومبر 2024 بروز پیر
منجانب محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز پربھنی و خادم رحمن فاؤنڈیشن پربھنی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قارئین
نباض زمانہ ، فرید وقت مفکر قوم و ملت ،مفسر قرآن حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مد ظلہ العالی کی جانب سے آنے والے مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے تناظر میں موجودہ سیاسی صورت حال سے واقفیت، ووٹ ڈالنے کی اہمیت اور دیگر ذمہ داریوں سے متعلق ایک فکر انگیز ویڈیو کو سن کر مجھ عاجز نے حضرت والا کی ہدایات اور اہم نکات کو من و عن تحریر کیا ہے اور ان شاء اللہ حضرت والا کی مزید فکر انگیز ویڈیو کو آپ تک پہنچانے کا عزم کیا ہے اللہ تعالی میری اس کوشش کو قبول کرے ،اخلاص ، عاجزی و انکساری کے ساتھ مجھے کام کرنے کی توفیق عطا فرماے ہمارے حضرت والا کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آپ کی عمر میں برکت عطا فرمائے آمین
(حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مد ظلہ العالی کی ویڈیو کی تحریری شکل یہ ہے)
مجھے کچھ لوگوں نے یہ بتایا کہ لوگ بہت سے علاقوں میں اپنے ذاتی مفادات کے تحت ایسی ایسی پارٹیوں کاساتھ دے رہے ہیں جن کا ساتھ دینا جائز نہیں ہے ، مکمل ہو چکا ہے پورے صوبے کا جائزہ اور اس کی روشنی میں بہت غور و فکر اور استخارہ کے بعد ان شاءاللہ ہم اللہ کے بھروسے سے ایک اپیل جاری کریں گے ہر سیٹ کے بارے میں ایک مخلصانہ مشورہ دیں گے کہ اس سیٹ پر فلاں امیدواروں کو ووٹ دیا جائے ہم نہ کسی پارٹی کے دشمن ہیں نہ کسی پارٹی کے ممبر ہیں ہم ملک کے وفادار ہیں انسانیت کے خیر خواہ ہیں رب العالمین کے بندے ہیں رحمت اللعالمین ﷺکے امتی ہیں اسی جذبے اور نیت سے اپنے ملک کو بربادی کے راستے سے بچانے کی غرض سے اپنے ملک کو ترقی اور امن و انصاف اور خوشحالی کے راستے پر لے جانے کی غرض سے ہم اس الیکشن میں بھی اپنی گزارشات پیش کریں گے اللہ کرے جس طرح لوگوں نے پورے ملک میں ان گزارشات پر لبیک کہا علماء نے محنتیں کی تبلیغی ذمہ دار حضرات نے زبردست محنت کی مساجد کے ائمہ نے اپنے اپنے علاقوں میں خدمت کے جذبے سے ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوائے پولنگ کے دن رکشہ لگا لگا کرایک ایک ووٹر بوڑھے ، بزرگ ، عورتوں کو خاص کر گھروں سے نکال کر پولنگ بوتھ پر لا کر ان سے ووٹ ڈلوائے اس کا نتیجہ الحمدللہ نکلا اللہ کرے آپ کے علاقے اور ریاست کے تمام لوگ بھی سمجھداری کے ساتھ خیر خواہی کے جذبے سے اجتماعی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کریں اس کو بھی دینی کام سمجھیے گا کیونکہ مہاراشٹر کے نتیجے کا اثر میں آپ کو بتانا چاہوں بلا مبالغہ ملک کے مستقبل پر پڑنے والا ہے آپ نے سستی اور کاہلی کی اور ووٹ نہیں ڈالا یا آپ نے اپنی رشتہ داری کی بنیاد پر غلط ووٹ ڈالا آپس کی پھوٹ کی بنیاد پر آپ کے ووٹ تقسیم ہوئے ذاتی اغراض کی بنیاد پر آپ نے ظالم پارٹیوں کے امیدواروں کو ووٹ دیے تو آخرت میں اس کا حساب آپ کو دینا پڑے گا اور دنیا کے اندر آئندہ جو ظلم بڑھے گا اس کا جرم بھی آپ کے نامہ اعمال میں درج ہوگا
اللہ تعالی ہم سب کو ان باتو ں کو سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے