कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور یوسف خان عثمان خان کو لوک مت بلڈھانہ ڈسٹرکٹ گورو ایوارڈ سے نوازا گیا

ملکاپور: 26/ اگست ( محمد احسان سر ) 25 اگست 2025 کو اکولہ شہر میں منعقدہ ایک شاندار و پررونق تقریب میں ملکاپور کانگریس پارٹی کے لیڈر مشہور و معروف شخصیت یوسف خان عثمان خان سابق کونسلر کو روز نامہ لوک مت گروپ کی جانب سے "بلڈھانہ گورو ایوارڈ” سے نوازا گیا. انھیں یہ ایوارڈ مراٹھی فلموں کی مشہور ادکارہ روتو جا باگوے اور رکن اسمبلی آمدار امیت جھنک کے ہاتھوں سے سرفراز کیا گیا. لوک مت گروپ نے یہ ایوارڈ یوسف خان عثمان خان کو انکی سماجی خدمات و کام ، تعلقات عامہ اور سماجی وابستگی کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیا ہے۔ اس موقع پر شہر ملکاپور و اطراف کے معززین اور معاشرے کی سرکردہ شخصیات وہاں موجود تھے. جس میں عطاء الرحمان جمعدار، ہدایت اللہ خان جمعدار، رئیس خان جمعدار، رحیم اشرف خان، ذاکر میمن، واجد قادری، اعجاز شاہ ، حاجی ایوب ، جمیل پترکار، پترکار ہنومان جگتاپ، اصغر خان جمعدار، اقبال خان ، فیروز خان ، صادق شیخ، شیر خان، سید قدیر، مظہر بھائی، حسن بھائی، وسیم بھائی، زبیر تنور، سید فرحان اور مجو بھائی و دیگر موجود تھے. اس پرجوش و رنگا رنگ پروگرام میں موجود معززین نے یوسف خان کے کام و خدمات کی تعریف کی اور انھیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی اور انھیں یہ عزت و وقار و تکریم ملنے پر مبارکباد پیش کی. ایوارڈ ملنے پر ان کی تعریف کی جارہی ہےکہ انھوں نے نہ صرف ملکاپور بلکہ بلڈھانہ ضلع و کانگریس پارٹی کا نام روشن کیا گیا. یوسف خان نے بھی ایوارڈ ملنے پر لوک مت گروپ و احباب و دیگر ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے