कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور , ڈاکٹر ناصر الدین ناؔصر کی علمی و ادبی سرگرمیاں

تحریر: صحافی محمد احسان سر
(M.A,B.Ed)
ملکاپور ضلع بلڈھانہ(مہاراشٹر)

دنیا میں وہی قومیں کامیاب رہتی ہے جو اپنے اسلاف کے روشن کارناموں، نمایاں خدمات انکی بے لوث خدمات و قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں اور انکی زندگیوں کو مشعل راہ بناکر رہنمائی حاصل کرتی ہے. کیونکہ انکی عظیم تاریخ سے قوم وملت و ملک کا افتخار ظاہر ہوتا ہے. لیکن افسوس کہ اس ترقی یافتہ دور میں زمانے کے ساتھ ہمارا طرزِ عمل اور المناک رویہ یہ ہوتے جارہا ہے کہ ہم ہمارے اسلاف کی عظیم تاریخ ، مثالی خدمات ، روشن کارنامے کو خود ہی فراموش کرتے جا رہے ہیں اور زیادہ تر تو ناواقف ہے. جبکہ دور حاضر میں ہمیں شعور ، بیداری ،تعلیمی انقلاب کی اشد ضرورت ہے. اس لیے ضروری ہے کہ ادبی تقریبات کے ذریعے ، مضامین ، بیانات ، کہانیاں ، نثر و نظم کلام، قصیدے ، غزلیں اور شاعری و تصانیف کے ذریعے تاریخی واقعات ، تہذیب ، کلچر ، اردو ادب کی ترقی وغیرہ موضوعات پر بڑے مؤثر انداز سے نںٔی نسل کے لئے بطور ہدایت و قابل قدر معلومات پیش کرے. الحمدللہ دور حاضر میں گہرا شغف رکھنے والے شعراء ، ادیب ، مصنف ،صحافی اپنے کلام ، مضامین، تصانیف وغیرہ کے ذریعے خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ نںٔی نسل اپنے اسلاف کی تاریخ سے قربانیوں سے واقف ، اردو ادب سے واقف ہوسکیں. اسی حوالے سے
بچوں کے ادیب و شاعر وظیفہ یاب معلم ڈاکٹر ناصر الدین قمر الدین ناؔصر ، جنہوں نے اردو گرلس ہائی اسکول ساںٔنس جونیئر کالج ملکاپور میں 33 سال درس و تدریس کے فرائض انجام دیا ، جن میں ان کے تدریسی مضامین جیومیٹری ،الجبرا ، ساںٔنس ، مورل ساںٔنس ، سوشیالوجی اور اردو شامل ہے. حال میں ڈاکٹر آر اینڈ ایس این پی ساںٔنس آرٹس اینڈ کامرس کالج اکولہ میں بحثیت اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہے. گذشتہ چند سالوں سے ادبی سفر کا آغاز کیا ہے اور قلم کاروں میں اپنی شناخت قاںٔم کی ہے اور اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے. انکی ادبی خدمات میں پہلی کتاب بعنوان ” جگنو چاند ستارے”۔ (بچوں کی نظمیں)
2009. میں شائع ہوئی تھی۔ جس کو این سی پی یو ایل دہلی اور مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی بھوپال نے آن لائن کردیا ۔جس کی بدولت انھوں نے بچوں کے ادب میں ایک نئ روح پھونک دی ۔ جو آج بھی گوگل پر موجود ہے۔ دوسرا تحقیقی مقالہ جسکا عنوان۔۔
۔Steps and thoughts of technology in Urdu prose and poetry”
آ ر ٹی ایم ناگپور یونیورسٹی ناگپور مہاراشٹر سے. 2011 سے اپنے ترقی راہوں پر گامزن ہے ۔ تیسرا بچوں کا رسالہ ماہنامہ "کوشک "2015 سے 2020 تک جاری و ساری رہا- اس کے بعد ایک سماجی و تیکنیکی کتاب بعنوان ” ڈیولپمنٹ آف سوسائٹی” جو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی لکھی گئی تھی، کافی مقبول رہی تھی ان کے کلام میں۔نغمگی، ادب میں اسلوب ،شائستگی،تلمیح و تشبیہات واضح طور پر نظر آتی ہے. اسی کے ساتھ ساتھ سن 2023 میں ایک سماجی افسانہ جس کا عنوان” نرالے اجنبی "تھا. اپنے افتتاحی وہ استقبالیہ مواقع پر ہاتھوں ہاتھ لے لیا گیا۔ آپ کی کئی چھوٹی چھوٹی منظومات بچوں کے رسالے” نئی دنیا” دہلی میں بھی شائع ہو چکی ہیں. اردو ادب کا ایک قابل ایسا روشن چراغ جو آج بھی اکولہ کالج میں اسسٹنٹ پرو فیسر کے فرائض انجام دے رہا ہے ساتھ ساتھ اردو کی بقا کے لۓ کوشاں ہے۔ان کی شخصیت کئی پہلوؤں کا مجموعہ ہے جن میں سے شاعر ،ادیب مصنف و مدیر نکھرتے بکھرتے نظر آتے ہے. ان کے کلام میں گہرا مشاہدہ ، وسیع مطالعہ اور شاعرانہ باریک بینی اور بے پناہ تخلیقی صلاحتیوں کا اندازہ ہوتا ہے اور سلاست و روانی محسوس ہوتی ہے. انکی خدمات لاںٔق تحسین اور قابل افتخار ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے