कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور نگر پریشد کے پربھاگ وارڈ وائس ریزرویشن کا ہوا اعلان

ملکاپور: 8/ اکتوبر ( محمد احسان سر ) ریاستی الیکشن کمیشن مہاراشٹر کے ہدایات کے مطابق ملکاپور میونسپل کونسل کے عام انتخابات 2025 کی تیاریاں آج 8 اکتوبر سے باضابطہ طور پر شروع ہوچکی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ملکاپور میونسپل کونسل جنرل الیکشن (ریزرویشن) وارڈ واںٔس 2025 کا ریزرویشن و وارڈ شیڈول آج 8 اکتوبر کو قرعہ اندازی کے ذریعے طے کیا گیا ہے۔ پروگرام ملکاپور سب ڈویژنل آفیسر شری سنتوش شندے کی صدارت میں اور نگر پریشد چیف آفیسر ڈاکٹر آشش بوبڑے کی موجودگی میں ملکاپور میونسپل کونسل کے ہال میں 08/10/2025 کو دوپہر 3 بجے منعقد کیا گیا اور پربھاگ ،وارڈ وائس ریزرویشن ، درج فہرست ذات ، درج فہرست قبائل و دیگر پسماندہ طبقات ، اوپن ( جنرل ) مرد و خواتین کے لیے کل 15 پربھاگ وارڈ وائس کا ریزرویشن قرعہ اندازی چھٹی اٹھاکر طے کیا گیا. اس قرعہ اندازی کے موقع پر شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات و کارکنان اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار، پترکار جماعت بڑی تعداد میں موجود تھے۔ سب ڈویژنل آفیسر اور چیف آفیسر و دیگر ادھیکاریوں نے قرعہ اندازی کے پروگرام کو منصوبہ بند طریقے سے صاف و شفاف طریقے سے مکمل کیا اور وسیع و واضح تشہیر کی اور کی گئی کارروائی کی رپورٹ دیوار بورڈ پر لکھ کر واضح کیا۔ 9 سے 14 اکتوبر کے درمیان اعتراضات و تردید کر سکتے ہے. ریزرویشن ، اوپن( جنرل ) مرد خواتین درج ذیل ہے.
( نوٹ:۔۔آفس سے جاری تصدیق شدہ بورڈ کو ہی شمار کرے)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے