कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور نگر پریشد صدر عہدے کے لئے کانگریس پارٹی کے عتیق الرحمٰن کی تاریخی جیت

حاجی رشید خان جمعدار سمیت کانگریس کے کل 14 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی

ملکاپور: 21/ دسمبر ( محمد احسان سر ) ریاست بھر میں میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں کے لئے 2 اور 20 دسمبر کو دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 21 دسمبر 2025 بروز اتوار کو کردیا گیا ووٹوں کی گنتی صبح 8.30 شروع ہوںٔی جس میں ملکاپور نگر پریشد پر صدر کے عہدے کے لئے کانگریس پارٹی کے نوجوان عتیق الرحمٰن شفیق الرحمٰن نے 23614 ووٹ حاصل کر کے تاریخی جیت درج کرائی اور سب کو حیران کردیا اس شاندار اور تاریخی جیت کے لئے لوگوں نے عتیق الرحمٰن کو دلی مبارکباد پیش کی نومنتخب صدر بلدیہ عتیق الرحمٰن نے ان کے اور پارٹی کے حق میں دیںٔے گںٔے عوام کے اس تاریخی فیصلے کے لئے ملکاپور کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ساتھ ہی پارٹی اور پارٹی کے عہدیداران کارکنان کا بھی شکریہ و ممنونیت کا اظہار کیا موصولہ اطلاع کے مطابق شہر کے 15 پربھاگوں سے کانگریس پارٹی کے کل 14 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جس میں کانگریس کے سینئر لیڈر حاجی رشید خان جمعدار اور ان کے فرزند حاجی رںٔیس خان جمعدار اور ان کی بہو صاںٔمہ جمیل خان جمعدار نے جیت حاصل کی جیت کے بعد چاہنے والوں نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور جیت کا جشن منایا ووٹ گنتی کا عمل ملکاپور الیکشن آفیسر کی نگرانی میں اور تھانیدار گنیش گری کے سخت انتظامات میں عمل میں آیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے