किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ناندورہ و بلڈھانہ ضلع کے دیگر مقامات پر قریش برادری نے جانوروں کی خریداری اور گوشت کی فروخت بند کرنے کا کیا اعلان

ملکاپور: 17/ جولائی ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق گذشتہ کئی روز سے مہاراشٹر کے مختلف اضلاع کے ساتھ بلڈھانہ ضلع میں بھی جمعتہ القریش کی میٹنگیں ہورہی تھیں جس میں سختی سے اپیل کی جارہی تھی کہ ملکاپور، ناندورہ و بلڈھانہ ضلع کے دیگر مقامات میں بھی قریش برادری نے جانوروں کی خریداری و فروحت اور گوشت کی فروخت کے کاروبار کو بند کردینے کا ٹھوس فیصلہ لینا چاہئیے کیونکہ گذشتہ کئی روز سے قریشی برادری کے کاروباری لوگ ، بیوپاری اور اس سے تعلق رکھنے والے افراد اس تیز رفتار ترقی کے دور میں بھی کچھ بدعنوان عناصر کے ظلم زیادتیوں کے علاوہ غیر قانونی پیچیدگیوں و پریشانیوں کا شکار ہورہیں ہے اور بے جامصاںٔب و ہراسانی سے جھونج رہے ہیں ان مشکلات سے تنگ آکر آخر کار ملکاپور و ناندورہ اور بلڈھانہ ضلع کے دیگر مقامات پر قریش برادری کے ذمہداران ایڈوکیٹ عبدالمجید قریشی ، ایڈوکیٹ جاوید قریشی ، ڈاکٹر سید سلیم قریشی ، سید ڈلا پہلوان , سید اصغر قریشی ، شیخ یوسف قریشی ، سید اکبر قریشی ، سید فاروق قریشی ، شیخ یونس پپو قریشی ، خواجہ قریشی ممبر ، داؤد سیٹھ ، سید لعل ، سید افسر قریشی ، سید عزیز قریشی ، سید عثمان قریشی ، ، لکھن قریشی ، شیخ حسن قریشی ، ناندورہ قریشی برادری سے حاجی اشفاق سیٹھ حاجی حمید بھائی ، مولانا اقبال صاحب ، احمد بھائی ، امام بھائی ، عرفان بھائی ، رحمان بھائی ، ایڈوکیٹ وہاب ، یونس بھائی ، اظہر بھائی ، عمران، شکیل، علیم ،انور بھائی و دیگر تمام برادری کے لوگوں کی موجودگی میں 20 جولائی سے بند کا فیصلہ لیا گیا ہے اور قریش برادری کے ذمہداران کا بلڈھانہ ضلع کا دورہ و میٹنگیں شروع ہے اور تمام برادری کے ذمہداران و بیوپاری و کاروباری لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ احتجاج کے طور پر جانوروں کی خریداری و فروحت اور گوشت کی فروخت کو بند کریں. اس عنوان پر تمام کی اتفاق رائے و مشورے سے ملکاپور ، ناندورہ میں 20 جولائی 2025 سے جانوروں کی خریداری و فروحت اور گوشت کی فروخت پر سختی سے بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے اور علانیہ 20 جولائی سے بند کا اعلان کیاگیا ہے. یہ فیصلہ صرف روزگار ، عزت نفس اور آئینی حقوق کے تحفظ کی بنیاد پر لیا گیا ہے قریشی برادری کے علاوہ کسان ، چمڑا ، ہڈی صنعت سے وابستہ مزدوروں و کاریگروں کا روزگار بھی اس کاروبار پر منحصر ہے لیکن صرف قریش برادری ، بیوپاری و گوشت فروخت کاروباروی لوگوں کو ہی متاثر کیا جارہاہے اس حوالے سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے. اس ضمن میں تمام ذمہداران نے عوام ، قریش برادری ، بیوپاری جماعت سے اپیل کی ہے کہ وہ پر امن احتجاج کرے اور اس پرامن احتجاج کی عاںٔد کردہ تمام شرائط و پابندیوں پر سختی سے عمل کریں اور متحد ہوکر سب مل کر ساتھ دیں اور اس احتجاجی مہم کو کامیاب بنائیں.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے