कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور میں عازمین حج کے اعزاز میں دعوتِ طَعام و استقبالیہ کا اہتمام

ملکاپور: 9 / اپریل (محمد احسان سر ) ملکاپور تعلقہ کے بدنیرا، بسوہ، ناندورہ اور موتلا علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمینِ حج کے اعزاز میں الحاج محمد عثمان نور ماسٹر،( بارہ داری ، ملکاپور ) نائب صدر بلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کی جانب سے ایک پروقار استقبالیہ اور دعوتِ طَعام کا اہتمام کیا گیا ہے. موصولہ اطلاع کے مطابق یہ تقریب 11 اپریل 2026 بروز سنیچر دوپہر 12 بجے الحاج محمد عثمان صاحب کی رہائش گاہ، بارہ داری ملکاپور میں منعقد ہوگی. اس موقع پر عازمینِ حج کا استقبال کیا جائے گا اور ان کے اعزاز میں پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے. مزید برآں، اسی دن صبح 11 بجے ایک خصوصی مجلس بھی منعقد ہوگی، جس میں عازمینِ حج کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جائے گا. الحاج محمد عثمان نور ماسٹر صاحب نے تمام متعلقہ علاقوں کے عازمینِ حج سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بابرکت موقع پر شرکت فرما کر تقریب کو کامیاب بنائیں اور دعاؤں سے نوازیں.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے