किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور مولانا ابوالکلام آزاد نگر پریشد اردو ہائی اسکول میں پہلے دن طلبہ کا پرجوش خیر مقدم

تعلیمی نئے سال کے تناظر میں نکالی گئی شاندار پربھات پھیری

ملکاپور: 24/جون ( محمد احسان سر ) شہر و مضافات میں 23 جون کو نئے تعلیمی سال 2025-2026 کے آغاز پر ثقافتی پروگرام ، ڈھول باجے ، طلبہ کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال اسی کے ساتھ جوش وخروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے پربھات پھیری نکالی گئی ۔ اسی حوالے سے مولانا ابوالکلام آزاد نگر پریشد اردو ہائی اسکول ملکاپور میں تعلیمی نںٔے سال کے آغاز کے موقع پر طلبہ کا گل پیش کر گرم جوشی کے ساتھ والہانہ خیر مقدم کیا گیا اور محکمہ تعلیم کی ہدایات پر اساتذہ حضرات کی رہنمائی میں شہر کے مختلف علاقے ہوتے ہوئے بلند آواز میں تعلیمی سلوگن کے ساتھ پربھات پھیری نکالی گئی ۔ اس موقع پر اسکول روم ،گیٹ کی سجاوٹ کی گئی پہلے دن بچوں نے زبردست حاضری درج کرائی۔ سب سے اچھی بات یہ رہی کہ تعلیمی اشیاء اسکول شروع ہوتے ہی تقسیم کی گئیں ۔ ہیڈماسٹر محمد ریاض سر نے صحافی محمد احسان سر کو بتایا کہ جماعت 5 سے 8 کے بچوں کو اسکول یونیفارم ، بیاضیں ، شوش سوکس سیٹ تقسیم کئے گئے ساتھ ہی ہیڈماسٹر محمد ریاض سر نے والدین و سرپرست حضرات سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو پابندی سے اسکول بھیجیں اور ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی صحافی محمد احسان سر ، اپنا ٹینٹ کے مالک محمد جاوید بھائی کچی ، ببلو بھائی شیخ دستگیر ، محمود بھائی ودیگر موجود تھے ۔ اسکول کے پہلے دن کی خوبصورتی بچوں کا خیرمقدم ، زبردست حاضری ، اسکول کی سجاوٹ ، گرم جوشی کے ساتھ پربھات پھیری تعلیمی اشیاء کی تقسیم رہی جو سبھی کو پرکشش کر رہی تھی. مجموعی طور پر اسکول کا پہلا دن بہت عمدہ رہا ، تمام امور و انتظامات کو عمل میں لانے اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے محمد ضمیر سر ، خالد زماں سر ، ایاز خان سر ، طارق شاہ سر ، لعل خان سر ، جاوید سر ، ساگر سنمبھارے سر ، خالد خان بابو صاحب ، عارف خان نے خوب محنت کی اور تمام اساتذہ حضرات کا بھر پور تعاون ملا اس طرح پروگرام کا اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے