कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور: منایا گیا پریس ڈے اور صحافیوں کو پیش کی گئی تہنیت

ملکاپور: 9/ جنوری ( محمد احسان سر ) مہاراشٹر میں 6 جنوری کو آچاریہ بالشاشتری جامبھیکر کی یاد میں” جرنلسٹ ڈے” درپن دن ، یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے. اس ضمن میں ملکاپور نگر پریشد چھترپتی شیواجی مہاراج ہال میں 6 جنوری 2026 کو نو منتخب صدرِ بلدیہ عتیق الرحمان جواری والے کی جانب سے بڑے ہی جوش وخروش کے ساتھ پریس ڈے منایا گیا اور صحافیوں کے اعزاز میں تہنیتی نشست کا انعقاد کیا گیا. پروگرام کا آغاز سرخیل صحافی بال شاشتری جامبھیکر ، شیواجی مہاراج ، مہاتما گاندھی، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے تصاویر و مجسموں پر پھول مالائیں چڑھاکر احترام کیا گیا. اس موقع پر سابق صدر بلدیہ الحاج رشید خان جمعدار ، نگر پریشد چیف آفیسر سنجے کیدار ، ڈپٹی چیف آفیسر وٹھل بھوساری ، سینٔر صحافی رمیش بھاؤ امڑکر ، سنیٔر صحافی وجے راؤ بھگت ، شہزاد خان ، درگیش راجا پورے، عبدالحبیب چوہان ، محمد ذاکر میمن ، ڈاکٹر سلیم قریشی ،این سی پی کے ضلع نائب صدر ارون اگروال، جمیل خان جمعدار ، خالق احمد، قہار ٹھیکیدار، سونا جی کھرچے ، سنتوش بومبٹکر و سنیٔر پترکار و دیگر موجود تھے. مہمانان خصوصی کے ہاتھوں تمام حاضرین صحافیوں کو تحفہ ، یادگار مومینٹو ، گل دے کر تہنیت پیش کی گئی. اس موقع پر الحاج رشید خان جمعدار نے صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا سماج میں ایک اہم مقام ہوتا ہے اور انکی مثبت صحافت سماج و معاشرے میں ایک اثر چھوڑتی ہے، رمیش بھاؤ امڑکر نے صحافیوں کے درپیش مشکلات و مساںٔل کے بارے میں تفصیلات بیان کی. نو منتخب صدرِ بلدیہ عتیق الرحمٰن جواری والے نے تمام صحافیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج آپ لوگوں کا استقبال کرتے ہوئے ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے کیونکہ آپ حقائق اور معلومات پر مبنی خبروں و سرگرمیوں کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں اور سماجی و سیاسی شعور سے روشناس کراتے ہیں. صحت مند رجحانات اور آزاری کے جذبات کو پروان چڑھانا صحافت کا اہم کردار ہے. آپکی مثبت توقعات و عزائم پروان چڑھے اس کے لئے میں آپ کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں. اس موقع پر دیگر صحافیوں نے بھی اپنے خیالات و مساںٔلوں کا اظہار کیا. نظامت کے فرائض ایڈوکیٹ شاہد شیخ نے بحسن وخوبی انجام دیںٔے اور اظہار تشکر ڈپٹی چیف آفیسر وٹھل بھوساری نے پیش کیا. پترکار نیتن پاور و دیگر نے پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے بہترین تشکیل دی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے