कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور عبدالصمد قریشی صدر قریش کانفرنس یوتھ ضلع بلڈھانہ کو توصیفی سند سے نوازا گیا

ملکاپور:11/ ستمبر ( محمد احسان سر ) گذشتہ روز مرین لائنز اسلام جمخانہ کلب، ممبئی میں قریشی کانفرنس کے جائزہ اجلاس میں قریشی سماج کے لئے مہاراشٹر پردیش تحریک میں ملکاپور کے عبدالصمد قریشی نے جو بے لوث و نمایاں خدمات انجام دی اس کے صلے میں قریشی سماج کے قومی صدر ایڈوکیٹ صنوبر علی قریشی (دہلی)، قومی تنظیم منتری اکرم قریشی، مہاراشٹر ورکنگ صدر ذاکر بھائی قریشی، ریاستی ترجمان ایڈوکیٹ وسیم بھائی قریشی ان کی موجودگی میں عبدالصمد قریشی ملکاپور ( صدر بلڈھانہ ضلع یوتھ کانفرنس ) کو اعزازی توصیفی سند، مومنٹو، سرٹیفیکیٹ آف آنر سے نوازا گیا اور شال گلدستے پیش کر آپکا والہانہ استقبال کیا گیا اور انھیں مبارکباد پیش کی. عبدالصمد قریشی نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ معاشرے کی خدمات و فلاح و بہبود کے لیے میں ہمیشہ کوشاں رہوں گا. اس اعزاز پر انھیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے.

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے