किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور: رئیس خان جمعدار کا کانگریس شہر صدرِ مقرر ہونے پر والہانہ استقبال اور پارٹی کے خیمے میں جشن کا ماحول

ملکاپور: 30/ جون ( محمد احسان سر ) ملکاپور بھارتیہ راشٹریہ کانگریس پارٹی کے سینئر و قدآور رہنما سماجی ، ثقافتی تجربہ کار شخصیت کے مالک الحاج رشید خان جمعدار جنھوں نے ہمیشہ پارٹی کے ساتھ سچائی فرض شناسی نبھاتے ہوئے پارٹی کا ستونِ بن کر پارٹی سے جوڑے رہے اور کانگریس پارٹی میں سانس لی ہر حال میں و ہر بحران کے دور میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور بلدیاتی انتخابات میں ہمیشہ کامیابی کا مظاہرہ کیا صدر بلدیہ اور نائب صدر کے عہدے پر فائز ہوتے رہے پارٹی اور پارٹی کے عہدیداران ، ذمہداران و کارکنان نے بھی ان احترام کیا اور انھیں افضل جانا الحاج رشید خان جمعدار کی ان تمام خدمات اور قربانیوں کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر کانگریس پردیش صدر ہرش وردھن سپکاڑ اور پارٹی نے ان کے فرزند حاجی رئیس خان جمعدار کو بھارتیہ راشٹریہ کانگریس پارٹی کا ملکاپور شہر صدر مقرر کیا اور گذشتہ روز صدر ہرش وردھن سپکاڑ جی کے حکم سے اور ایڈوکیٹ گنیش راؤ پاٹیل مہاراشٹر کانگریس پردیش جنرل سیکریٹری کے ہاتھوں رئیس خان جمعدار کو شہر صدر مقرر کا تقرری نامہ پیش کیا گیا ۔ پارٹی کے اس اعزاز اور صدر منتخب کرنے پر حاجی رئیس خان جمعدار نے صدر ہرش وردھن سپکاڑ ، ایڈوکیٹ گنیش راؤ پاٹیل ، سابق رکنِ اسمبلی راجیش بھاؤ ایکڑے ، ڈاکٹر اروند کولتے و تمام کانگریس پارٹی تمام ذمہداران و کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس ضمن میں شہر صدر منتخب ہونے پر پارٹی کے عہدیداران ، کارکنان و شہر کے معززین و خاص و عام نے رئیس خان جمعدار کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی ساتھ ہی ان کے والد محترم الحاج رشید خان جمعدار نے بھی صدر ہرش وردھن سپکاڑ ، ایڈوکیٹ گنیش پاٹیل، سابق رکنِ اسمبلی راجیش بھاؤ ایکڑے، ڈاکٹر اروند کولتے و تمام کانگریس پارٹی کا شکریہ ادا کیا. رئیس خان جمعدار نے کہاکہ میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ملکر پارٹی کے اتحاد و مضبوطی کیلئے اور پارٹی کو وسیع کرنے کے لئے دل و جان سے محنت کروں گا۔ پارٹی نے بھی امید ظاہر کی کہ رئیس خان جمعدار صدر کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد امید کی کسوٹی پر کھرا ثابت ہوگے.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے