कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، گلوکار صمد خان احمد خان نے جیتا تیسرا انعام

ملکاپور: 24/ ستمبر ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق صمد خان احمد خان پارپیٹھ، ملکاپور جو گیت اور سنگیت میں اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہے. حال ہی میں گذشتہ دنوں اگرسین بھون جونے تحصیل کے سامنے ، بودوڈ میں ہندوستان کے لیجنڈ پلے بیک سنگر محمد رفیع صاحب کو خراج تحسین پیش کرنے اور شاردا سورارنجلی گروپ بودوڈ کی جانب سے آنجہانی سندیپ تایڈے سر کے لئے یادگار لمحات و خدمت پیش کرنے کی غرض سے عظیم گلوکار محمد رفیع صاحب کے لازوال کلاسک گانوں کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں محمد رفیع صاحب کے گانے سنا کر سامعین کو پرلطف کیا گیا۔ اس پروگرام میں موسیقی کے شائقین اور گروپس نے کافی تعداد میں حصہ لیا اور پیارے و سریلے نغمات پیش کر بہترین مظاہرہ کیا جس میں شہر ملکاپور کے صمد خان احمد خان نے محمد رفیع صاحب کے گانے سنا کر محفل کو پررونق کردیا اور تالیوں سے ہال گونج اٹھا اور خوب داد و تحسین حاصل کی اور تیسرا مقام حاصل کیا ۔اس ضمن میں انھیں معززین کے ہاتھوں خوبصورت مومینٹو، سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا. اعزاز ملنے پر انھیں تنویر اسلم خان ، گلوکار داؤد خان ڈی کے ، عارف خان ، بڈھن شاہ ، رفیق ماسٹر ، ناظم ماسٹر ، ربانی ساجد ، مقیم بھائی ، اشہر خان و دیگر مبارکباد پیش کی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے