कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، پہلا بین المکاتب سیرت کوئز مقابلہ اختتام پذیر

ملکاپور:21 /ستمبر ( محمد احسان سر ) اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کو بہترین نمونہ قرار دیا ہے اس لیے سیرتِ نبوی کا مطالعہ ایمان ، عزائم قوت اور معرفت میں اضافہ کرتا ہے ساتھ ہی اپنی نسلوں کو بہترین نمونہ اور مثالی شخصیت ، بہترین تربیت دینے کا موقع فراہم کرتا ہے. موجودہ دور میں افکار و نظریات کے مختلف ٹکراؤ کے دوران ، مصیبت و مشکلات یا بحران کے دور میں سیرتِ نبوی کے مطالعے سے روشنی ملتی ہے اسی حوالے سے الحمد للہشہر ملکاپور میں علماء و حفاظ کی نگرانی میں پہلی بار تحفظ ناموسِ رسالت ملکاپور کے زیر اہتمام اور جمیع علماء و حفاظ و ائمہمساجد شہر ملکاپور کے زیر انتظام پہلا بین المکاتب سیرت کوئزمقابلہ 21 ستمبر 2025 بروز اتوار صبح 10 بجے سے 11 بجے تک علی الانا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور میں منعقد کیا گیا. موصولہ اطلاع کے مطابق جس میں شہر ملکاپور کے مکاتب سے تقریباً 200 طلبہ شریک ہوئے. ماشااللہ امتحان باسلیقہ پرامن ماحول میں بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا. اس موقع پر مولانا عبداللہ خان صاحب ، صحافی محمد احسان سر ،نگراں اساتذہ کرام و دیگر مہمانان و سرپرست حضرات موجود تھے. سیرتِ کوئز مقابلے کا انعقاد علی الانا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں منعقد ہوا اس ضمن میں سیرتِ کوئزمقابلہ کے منتظمین و ذمہداران نے اسکول ہذا کے پرنسپل فیروز خان غوث خان سر و تمام اساتذہ حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا. ان شاء اللہ کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو عمائدین امت کے ہاتھوں 28 ستمبر 2025 بروز اتوار صبح 10 بجے مسجد فاطمہ، دارالعلوم یوسفیہ ملکاپور میں انعامات سے نوازا جائے گا. پروگرام کی صدارت مولانا عبداللہ خان صاحب عارفی صدر جمعیتہ علماء ہند شہر ملکاپور کریںگے اور خصوصی خطاب مولانا مفتی ابوزر صاحب اشاعتی کنوینر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ شہر ملکاپور فرمائیںگے. مہمانان گرامی مولانا عارف صاحب اشاعتی ، مفتی شہاب الدین صاحب اشرفی و جمیع علماء و حفاظ و ائمہ مساجد شہر ملکاپور و دیگر مہمانان شرکت فرمائیںگے. مولانا افروز خان صاحب ، مولانا شیخ معین صاحب ، حافظ سید ساجد صاحب ، حافظ محمد ظہیر باغبان صاحب ، حافظ شیخ رضوان قریشی صاحب ، حافظ صلاح الدّین خان صاحب نگراں ہونگے. نظامت کے فرائض حافظ سید ساجد سید نورالدین مومن خوبصورت و عمدہ لب و لہجہ کے ساتھ منفرد انداز سے انشااللہ انجام دیں گے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے